021-36880325,0321-2560445

بِسْمِ اللَّـهِ الرَّحْمَـٰنِ الرَّحِيمِ

ask@almuftionline.com
AlmuftiName
فَسْئَلُوْٓا اَہْلَ الذِّکْرِ اِنْ کُنْتُمْ لاَ تَعْلَمُوْنَ
ALmufti12
موبی کیش اکاؤنٹ
57228سود اور جوے کے مسائلسود اورجوا کے متفرق احکام

سوال

موبی کیش اکاؤنٹ میں رقم رکھنا جائز ہے یا نہیں؟ایک ہزار روپے رکھنے پر 30 فری منٹس اور پندرہ سو روپے رکھنے پر 60 فری منٹس اور تین ہزار روپے رکھنے پر 100 منٹس ملتے ہیں،کیا ان کے پاس پیسے رکھنا جائز ہے؟

اَلجَوَابْ بِاسْمِ مُلْہِمِ الصَّوَابْ

موبی کیش اکاؤنٹ میں رکھوائی گئی رقم رکھوانے والے کی طرف سے قرض ہوتی ہے۔قرض پر کسی بھی قسم کا مشروط نفع یا ایسا نفع جو معروف کالمشروط ہو لینا حرام ہے۔ کیوں کہ یہ فری منٹس کی سہولت اسی قرض پر ملتی ہے اس لیے یہ صریح سود ہے ۔لہٰذا موبی کیش اکاؤ نٹ میں رقم رکھ کر فری منٹس کی سہولت کا استعمال جائز نہیں ہے۔
حوالہ جات
الدر المختار وحاشية ابن عابدين (رد المحتار) (5/ 166) (قوله كل قرض جر نفعا حرام) أي إذا كان مشروطا كما علم مما نقله عن البحر، وعن الخلاصة وفي الذخيرة وإن لم يكن النفع مشروطا في القرض، فعلى قول الكرخي لا بأس به . تبيين الحقائق شرح كنز الدقائق وحاشية الشلبي (4/ 85) باب الربا قال - رحمه الله - (هو فضل مال بلا عوض في معاوضة مال بمال) …قال الله تعالى {وما آتيتم من ربا} [الروم: 39] إلى قوله {فلا يربو عند الله} [الروم: 39] وسمي المكان المرتفع ربوة لزيادته على سائر الأماكن ارتفاعا والربا محرم بالكتاب والسنة وإجماع الأمة …
..
واللہ سبحانہ وتعالی اعلم

مجیب

متخصص

مفتیان

آفتاب احمد صاحب / سیّد عابد شاہ صاحب