021-36880325,0321-2560445

بِسْمِ اللَّـهِ الرَّحْمَـٰنِ الرَّحِيمِ

ask@almuftionline.com
AlmuftiName
فَسْئَلُوْٓا اَہْلَ الذِّکْرِ اِنْ کُنْتُمْ لاَ تَعْلَمُوْنَ
ALmufti12
عدالتی خلع کا حکم
56405طلاق کے احکامخلع اور اس کے احکام

سوال

ایک خاتون کی شادی کو دو مہینے ہوئے ناچاقی کی وجہ سے شوہر کے طلاق نہ دینے پر عدالت سے خلع لے لیا اب اس کا اگلے ماہ دوسری جگہ نکاح ہے۔ پوچھنا یہ ہے کہ فقہ حنفی کے مطابق یہ عدالتی خلع قابل اعتبار ہے اور خاتون دوسری جگہ نکاح کرسکتی ہے۔؟ (اب تو دوسری جگہ نکاح کی تاریخ بھی پکی ہوگئی ہے۔)

اَلجَوَابْ بِاسْمِ مُلْہِمِ الصَّوَابْ

خلع کے لیے شوہر کی رضامندی ضروری ہے، اس کے بغیر شرعا خلع معتبر نہیں، لہذا شوہر کی رضامندی کے بغیر لی گئی خلع کی بنا پر نکاح ختم نہیں ہوتا اور نہ ہی ایسی عورت دوسری جگہ نکاح کرسکتی ہے۔
حوالہ جات
قال الإمام الکاسانی رحمہ اللہ : وأما ركنه فهو الإيجاب والقبول؛ لأنه عقد على الطلاق بعوض فلا تقع الفرقة، ولا يستحق العوض بدون القبول. (بدائع الصنائع 3/ 145) قال الامام الزیلعی رحمہ اللہ: إذ لا ولاية لأحدهما في إلزام صاحبه بدون رضاه. والطلاق بائن؛ لأنها ما التزمت المال، إلا لتسلم لها نفسها، وذلك بالبينونة. ( تبيين الحقائق 2/ 271) کذا فی أحسن الفتاوی:5/384.
..
واللہ سبحانہ وتعالی اعلم

مجیب

اسلام الدین صاحب

مفتیان

ابولبابہ شاہ منصور صاحب / شہبازعلی صاحب