021-36880325,0321-2560445

بِسْمِ اللَّـهِ الرَّحْمَـٰنِ الرَّحِيمِ

ask@almuftionline.com
AlmuftiName
فَسْئَلُوْٓا اَہْلَ الذِّکْرِ اِنْ کُنْتُمْ لاَ تَعْلَمُوْنَ
ALmufti12
عورت کے ساتھ شرکت کرنے کا حکم
57646شرکت کے مسائلشرکت سے متعلق متفرق مسائل

سوال

مفتی صاحب: میں کتب خانہ چلاتا ہوں، اس کے ساتھ میں عطر، تسبیح، مسواک، ٹوپیاں، سٹیشنری وغیرہ بھی فروخت کرتا ہوں، اب میری ایک رشتہ دار خاتون مجھے کچھ رقم دیتی ہے۔ میں چاہتا ہوں کہ اس رقم کو میں شرکت کے طور پر کاروبار میں لگاؤں اور اس کو صرف کتابوں کے کاروبار میں لگاؤں، باقی سارا کاروبار میں صرف اکیلا کروں۔ اب چند امور کی وضاحت طلب ہیں۔ کیا عورت کے ساتھ شرکت کا معاملہ کیا جاسکتا ہے؟

اَلجَوَابْ بِاسْمِ مُلْہِمِ الصَّوَابْ

عورت کے ساتھ شرکت جائز ہے۔ البتہ اگر خاتون رشتہ دار محرم نہ ہو تو ان کے محارم کے ذریعے رابطہ رکھنا بہتر ہے۔ اگر کوئی مرد نہ ہو تو کوشش کی جائے کہ بے تکلفی یا تنہائی کے مواقع پیدا نہ ہوں۔ البتہ انہیں اس بات کا اختیار ہوگا کہ وہ کاروبار کی تفصیلات جب چاہیں طلب کریں۔ پردے وغیرہ کو بنیاد بناکر انہیں معلومات کی فراہمی میں تاخیر ٹھیک نہ ہوگی۔
حوالہ جات
"وشرعا (عبارة عن عقد بين المتشاركين في الأصل والربح) جوهرة." (الدر المختار وحاشية ابن عابدين (رد المحتار)4/299 ط:دار الفکر) "أما الأول: فشركة العقود أنواع ثلاثة: شركة بالأموال، وشركة بالأعمال، وتسمى شركة الأبدان وشركة الصانع، وشركة بالتقبل، وشركة بالوجوه (أما) الأول: وهو الشركة بالأموال: فهو أن يشترك اثنان في رأس مال، فيقولان اشتركنا فيه، على أن نشتري ونبيع معا، أو شتى، أو أطلقا على أن ما رزق الله عز وجل من ربح، فهو بيننا على شرط كذا، أو يقول أحدهما: ذلك، ويقول الآخر: نعم." (بدائع الصنائع في ترتيب الشرائع6/56 ط:دار الکتب العلمیۃ) " (و) لذا (تصح) عاما وخاصا ومطلقا ومؤقتا و (مع التفاضل في المال دون الربح وعكسه، وببعض المال دون بعض،" (الدر المختار وحاشية ابن عابدين (رد المحتار)4/311 ط:دار الکتب العلمیۃ) (أما) الشرائط العامة فأنواع: (منها) أهلية الوكالة؛ لأن الوكالة لازمة في الكل وهي أن يصير كل واحد منهما وكيل صاحبه في التصرف بالشراء والبيع وتقبل الأعمال؛ لأن كل واحد منهما أذن لصاحبه بالشراء والبيع، وتقبل الأعمال مقتضى عقد الشركة والوكيل هو المتصرف عن إذن فيشترط فيها أهلية الوكالة لما علم في كتاب الوكالة. (بدائع الصنائع في ترتيب الشرائع6/58 ط: دار الکتب العلمیۃ)
..
واللہ سبحانہ وتعالی اعلم

مجیب

متخصص

مفتیان

فیصل احمد صاحب / سیّد عابد شاہ صاحب