021-36880325,0321-2560445

بِسْمِ اللَّـهِ الرَّحْمَـٰنِ الرَّحِيمِ

ask@almuftionline.com
AlmuftiName
فَسْئَلُوْٓا اَہْلَ الذِّکْرِ اِنْ کُنْتُمْ لاَ تَعْلَمُوْنَ
ALmufti12
بیوی کا اپنے شوہر سے مہرکامطالبہ کرنا
60464.2نکاح کا بیانجہیز،مہر اور گھریلو سامان کا بیان

سوال

کیافرماتے ہیں علماء کرام اس مسئلہ کے بارے میں کہ بیوی اپنے شوہر سے حقِ مہرکامطالبہ کرسکتی ہے یانہیں ؟

اَلجَوَابْ بِاسْمِ مُلْہِمِ الصَّوَابْ

اگر مہر مؤجل ہو اورتاجیل (یعنی مہر کی ادائیگی کی مدت) مجہول ہو جیسے کہ عام طورپر عرف میں آج کل ہورہاہے توایسی تاجیل کی صورت میں عرف کو دیکھاجائے گا کہ ایسی صورت میں مہر کی مطالبہ کے حوالے سے اس علاقے کا عرف کیاہے؟ کل پانچ صورتیں ہوسکتی ہیں: 1۔اس صورت میں عرف جلد مطالبے کا ہو 2۔مہر معجل ہو ،مؤجل نہ ہو 3۔ مہرمؤجل ہومگر اس کا وقت آگیا ہو 4۔ مجہول تاجیل کی صورت میں عرف موت یا طلاق کے وقت مطالبے کا ہومگرمیاں بیوی میں اختلاف واقع ہوگیاہو۔ ان چار صورتوں میں عورت کومرد سے اپنے مہرکے مطالبے کاحق حاصل ہوگا۔ 5۔جہاں مجہول تاجیل کی صورت میں عرف موت یا طلاق کے وقت مطالبے کاہواورمیاں بیوی میں اس حوالے سے فی الحال کوئی اختلاف بھی نہ ہو توصرف اس ایک صورت میں عورت ابھی مہرکا مطالبہ نہیں کرسکے گی اورموت اورطلاق کی صورت میں مطالبہ کرسکے گی۔(ملخص از احسن الفتاوی 5/33)
حوالہ جات
المحيط البرهاني في الفقه النعماني (3/ 395) قال: إن دخل زيد داري هذه فامرأته طالق، فدخل زيد الدّار عتق العبد وطلقت المرأة.
..
واللہ سبحانہ وتعالی اعلم

مجیب

سید حکیم شاہ صاحب

مفتیان

سیّد عابد شاہ صاحب / محمد حسین خلیل خیل صاحب