021-36880325,0321-2560445

بِسْمِ اللَّـهِ الرَّحْمَـٰنِ الرَّحِيمِ

ask@almuftionline.com
AlmuftiName
فَسْئَلُوْٓا اَہْلَ الذِّکْرِ اِنْ کُنْتُمْ لاَ تَعْلَمُوْنَ
ALmufti12
فارغ کےلفظ سے طلاق کاحکم
57842طلاق کے احکامطلاق دینے اورطلاق واقع ہونے کا بیان

سوال

میاں بیوی کی آپس میں شدیدلڑائی ہوئی تومیاں نےبیوی کے والدیعنی اپنے سسر کوفون کیااورکہا:آپ اپنی لڑکی کولے جائیں،یہ مجھ سے(میر ی طرف سے)فارغ ہے ،اس کاکیاحکم ہے؟طلاق رجعی ہوگی یابائن یانکاح فسخ ہوگا؟بعدمیں شوہرسے پوچھاگیاتواس کاکہناتھاکہ میری نیت طلاق دینے کی نہیں تھی ۔ o

اَلجَوَابْ بِاسْمِ مُلْہِمِ الصَّوَابْ

”فارغ “ کالفظ اگرمذکورہ شخص کے خاندان میں صرف طلاق کے لئے استعمال ہوتاہے،ان الفاظ سے طلاق کے علاوہ کوئی اورمعنی نہیں سمجھاجاتاتواس صورت میں ایک طلاق رجعی ہوئی ،عدت کےاندرقولی یاعملی رجوع سے یہ عورت دوبارہ اس کی بیوی بن جائے گی ۔ اوراگر”فارغ “کالفظ طلاق کے علاوہ دیگرمعنوں (عقل سے فارغ ،کام سے فارغ وغیرہ)میں بھی استعمال ہوتاہےتواس صورت میں فارغ کے لفظ سے طلاق اس وقت واقع ہوگی جب طلاق کی نیت ہویاکوئی ایساقرینہ پایاجائے جوطلاق کے معنی کی تعیین کرےاوراس صورت میں طلاق بائن ہوگی ۔لہذااگرفارغ کالفظ مذکوہ شخص کے خاندان میں متعددمعنوں میں استعمال ہوتاہےتواس صورت میں قرینہ (لڑائی کاموقع)کے پائے جانے کی وجہ سے ایک طلاق بائن ہوئی ،دوبارہ نکاح کے بغیریہ عورت اس کے لئے حلال نہیں۔
حوالہ جات
رد المحتار (ج 3 / ص 329): والحاصل أن المتأخرين خالفوا المتقدمين في وقوع البائن بالحرام بلا نية حتى لا يصدق إذا قال: لم أنو لاجل العرف الحادث في زمان المتأخرين، فيتوقف الآن وقوع البائن به على وجود العرف كما في زمانهم. وأما إذا تعورف استعماله في مجرد الطلاق لا بقيد كونه بائنا يتعين وقوع الرجعي به كما في فارسية سرحتك، ومثله ما قدمناه في أول باب الصريح من وقوع الرجعي بقوله: سن بوش أو بوش أو في لغة الترك مع أن معناه العربي أنت خلية، وهو كناية، لكنه غلب في لغة الترك استعماله في الطلاق، هذا ما ظهر لفهمي القاصر، ولم أر أحدا ذكره وهي مسألة مهمة كثيرة الوقوع، فتأمل. رد المحتار (ج 3 / ص 331): "والحاصل أن الاول يتوقف على النية في حالة الرضا والغضب والمذاكرة. والثاني في حالة الرضا والغضب فقط، ويقع في حالة المذاكرة بلا نية، والثالث يتوقف عليها في حالة الرضا فقط، ويقع في حالة الغضب والمذاكرة بلا نية."
..
واللہ سبحانہ وتعالی اعلم

مجیب

محمد اویس صاحب

مفتیان

فیصل احمد صاحب / محمد حسین خلیل خیل صاحب