021-36880325,0321-2560445

بِسْمِ اللَّـهِ الرَّحْمَـٰنِ الرَّحِيمِ

ask@almuftionline.com
AlmuftiName
فَسْئَلُوْٓا اَہْلَ الذِّکْرِ اِنْ کُنْتُمْ لاَ تَعْلَمُوْنَ
ALmufti12
وقف کا متولی کس کو بنایاجائے ہوگا
57871وقف کے مسائلوقف کے متفرّق مسائل

سوال

کیا فرماتے ہیں علماء دین اس مسئلہ کے بارے میں کہ کچھ لوگوں مدرسہ کو زمین وقف کی ہے ، کیا اس وقف زمین کی تولیت کے لئے کمیٹی بنا نا ضروری ہے جبکہ مہتمم صاحب وقف کی تولیت کے لئے مطلوب اوصاف کاحامل ہیں ۔

اَلجَوَابْ بِاسْمِ مُلْہِمِ الصَّوَابْ

وقف کا متولی ایسے شخص کو بنانا چاہئے جوامانت ودیانت کے اعتبار سے قابل اعتماد ہو ، اگر مدرسہ کے مہتممامانت کے اعتبار سےقابل اعتماد ہیں توان کو متولی بنانا بھی درست ہے ، زیادہ اعتماد کے لئے انتظامیہ کمیٹی کا ہونا بہتر ہے ، وقف کی تولیت کے لئے باقاعدہ کمیٹی بنانا ضروری نہیں ۔ ہاں اگر واقف زمین انتظامیہ کمیٹی کے حوالے کرنا چاہے تواس کی بھی گنجائش ہے ۔
حوالہ جات
الدر المختار وحاشية ابن عابدين (رد المحتار) (4/ 380) (وينزع) وجوبا بزازية (لو) الواقف درر فغيره بالأولى (غير مأمون) أو عاجزا أو ظهر به فسق كشرب خمر ونحوه فتح، وقال ابن عابدین رحمہ اللہ تعالی ؛ مطلب في شروط المتولي (قوله: غير مأمون إلخ) قال في الإسعاف: ولا يولى إلا أمين قادر بنفسه أو بنائبه لأن الولاية مقيدة بشرط النظر وليس من النظر تولية الخائن لأنه يخل بالمقصود، وكذا تولية العاجز لأن المقصود لا يحصل به، ويستوي فيه الذكر والأنثى وكذا الأعمى والبصير وكذا المحدود في قذف إذا تاب لأنه أمين
..
واللہ سبحانہ وتعالی اعلم

مجیب

احسان اللہ شائق صاحب

مفتیان

فیصل احمد صاحب / سیّد عابد شاہ صاحب