021-36880325,0321-2560445

بِسْمِ اللَّـهِ الرَّحْمَـٰنِ الرَّحِيمِ

ask@almuftionline.com
AlmuftiName
فَسْئَلُوْٓا اَہْلَ الذِّکْرِ اِنْ کُنْتُمْ لاَ تَعْلَمُوْنَ
ALmufti12
رنگ کےڈبوں میں انعامی کوپن نکل آنے کے عوض دوکاندار کو کمپنی کی طرف سے پندرہ فیصد اضافی رقم ملنے کا حکم
58035سود اور جوے کے مسائلسود اورجوا کے متفرق احکام

سوال

۱ یہ ہے دکاندار کوکمپنی کی طرف سےاس 1500 کے ٹوکن پر15فیصداضافے کے ساتھ رقم ملتی ہے ،کیادکاندارکے لئے یہ رقم لینی جائزہے یانہیں؟ ۲ نیز کیا کمپنی کے لئے اس طرح کے رنگ کے ڈبوں کاکاروبارکرناجائزہے؟o

اَلجَوَابْ بِاسْمِ مُلْہِمِ الصَّوَابْ

کمپنی کی طرف سے دکاندارکوملنے والی رقم کی حیثیت سود کی ہے ،کیونکہ دکاندارکمپنی کی طرف سے رقم اداکرکےکمپنی کادائن بن چکاہے ،کمپنی اس دین کی ادائیگی کی وجہ سے دکاندارکواس پرمزیدرقم دیتی ہے،جبکہ دین پرحاصل ہونے والانفع سود ہے ،لہذادکاندار کے لئے انعامی کوپن پرلکھی ہوئی رقم سے زیادہ لیناجائزنہیں۔ ۲ جائزہے۔
حوالہ جات
"( وأما ) الذي يرجع إلى نفس القرض : فهو أن لا يكون فيه جر منفعة ، فإن كان لم يجز ، نحو ما إذا أقرضه دراهم غلة ، على أن يرد عليه صحاحا ، أو أقرضه وشرط شرطا له فيه منفعة ؛ لما روي عن رسول الله - صلى الله عليه وسلم - أنه { نهى عن قرض جر نفعا } ؛ ولأن الزيادة المشروطة تشبه الربا ؛ لأنها فضل لا يقابله عوض ، والتحرز عن حقيقة الربا ، وعن شبهة الربا واجب هذا إذا كانت الزيادة مشروطة في القرض."
..
واللہ سبحانہ وتعالی اعلم

مجیب

محمد اویس صاحب

مفتیان

سیّد عابد شاہ صاحب / محمد حسین خلیل خیل صاحب