021-36880325,0321-2560445

بِسْمِ اللَّـهِ الرَّحْمَـٰنِ الرَّحِيمِ

ask@almuftionline.com
AlmuftiName
فَسْئَلُوْٓا اَہْلَ الذِّکْرِ اِنْ کُنْتُمْ لاَ تَعْلَمُوْنَ
ALmufti12
قسطوں میں زکوٰۃ کی ادئیگی کاحکم
60004/56-2زکوة کابیانزکوة کے جدید اور متفرق مسائل کا بیان

سوال

ایک ساتھ یکمشت زکوٰۃ کی ادائیگی اگر مشکل ہو،تو ایسی صورت میں کیا قسطوں میں زکوٰۃ ادا کی جاسکتی ہے؟اور اگر قسطوں میں ادائیگی کی وجہ کوئی عذر نہ ہو تو کیا تب بھی زکوٰۃ ادا ہوجائے گی؟برائے مہربانی رہنمائی فرمائیں۔

اَلجَوَابْ بِاسْمِ مُلْہِمِ الصَّوَابْ

زکوٰۃ واجب ہوجانے کے بعداگر گنجائش ہوتو جتنا جلد ممکن ہوسکے یکمشت زکوٰۃ ادا کردینی چاہیے۔البتہ اگر کوئی انتظامی مجبوری ہو یا کوئی عذر نہ ہوتب بھی قسط وار زکوٰۃ ادا کرنا جائز ہے،زکوٰۃ ادا ہوجائے گی۔البتہ زکوٰۃ کی رقم دیگر رقوم سے جدا کرتے وقت یا مستحق کو ادا کرتے وقت نیت کرنا ضروری ہے ،لیکن بلا وجہ تاخیر کرنے کا گناہ ہوگا۔لہٰذا بلاوجہ تاخیر سے اجتناب کرنا چاہیے۔
حوالہ جات
الدر المختار وحاشية ابن عابدين (رد المحتار) (2/ 268) (وشرط صحة أدائها نية مقارنة له) أي للأداء (ولو) كانت المقارنة (حكما)… (أو مقارنة بعزل ما وجب) كله أو بعضه…
..
واللہ سبحانہ وتعالی اعلم

مجیب

متخصص

مفتیان

سیّد عابد شاہ صاحب / محمد حسین خلیل خیل صاحب