021-36880325,0321-2560445

بِسْمِ اللَّـهِ الرَّحْمَـٰنِ الرَّحِيمِ

ask@almuftionline.com
AlmuftiName
فَسْئَلُوْٓا اَہْلَ الذِّکْرِ اِنْ کُنْتُمْ لاَ تَعْلَمُوْنَ
ALmufti12
طالبات ایامِ مخصوصہ میں قرآنِ پاک کے امتحان کی تیاری کیسے کریں؟
60958پاکی کے مسائلحیض،نفاس اور استحاضہ کا بیان

سوال

جن عصری اداروں میں ناظرہ پڑھایا جاتا ہے، وہاں اگر حفظ کی جماعت بھی لگتی ہو تو بعض اوقات ایامِ مخصوصہ میں بھی وفاق کے امتحان کی تیاری کے سلسلے میں یا عین وفاقی امتحان والے دن طالبہ کے شرعی معذور ہونے کے باوجود قرآنِ پاک کا امتحان دلوانا درست ہے؟ اگر امتحان کی تیاری یا امتحان والے دنوں میں طالبہ کو عذر لاحق ہو تو پھر عند الامتحان وہ کیا کرے؟

اَلجَوَابْ بِاسْمِ مُلْہِمِ الصَّوَابْ

ایسی مجبوری کی صورت میں حائضہ عورت آیت ٹکڑے ٹکڑے کرکے قرآنِ پاک پڑھ سکتی ہے۔
حوالہ جات
رد المحتار (1/ 293): قوله ( وقراءة قرآن ) أي ولو دون آية من المركبات لا المفردات؛ لأنه جوز للحائض المعلمة تعليمه كلمة كلمة كما قدمناه.
..
واللہ سبحانہ وتعالی اعلم

مجیب

عبداللہ ولی

مفتیان

مفتی محمد صاحب / سیّد عابد شاہ صاحب