021-36880325,0321-2560445

بِسْمِ اللَّـهِ الرَّحْمَـٰنِ الرَّحِيمِ

ask@almuftionline.com
AlmuftiName
فَسْئَلُوْٓا اَہْلَ الذِّکْرِ اِنْ کُنْتُمْ لاَ تَعْلَمُوْنَ
ALmufti12
قرآن کریم سے عید ملنا
60989سنت کا بیان (بدعات اور رسومات کا بیان)متفرّق مسائل

سوال

کیافرماتے ہیں علماء کرام درج ذیل مسئلہ کے بارے میں کہ ہمارے ہاں عیدوالے دن خصوصاً عید کی نمازکےبعد آپس میں عید ملنے کے بعدقرآنِ مجیدسے بھی عید مباک کرتے ہیں یعنی عید ملتے ہیں اوراس کو لازمی سمجھاجاتاہے اورجو اس میں کوتاہی کرے اس کو معیوب سمجھاجاتاہے، کیا یہ عمل بدعت میں نہیں آتا،رہنمائی فرمائیں؟

اَلجَوَابْ بِاسْمِ مُلْہِمِ الصَّوَابْ

شریعت میں قرآن مجید سے عید ملنے کا کوئی ثبوت نہیں اوراگراسے سنت سمجھ کرکیاجائے تو یہ بدعت اورگناہ ہے ،لہذا اس سے اجتناب لازم ہے ۔
حوالہ جات
البدعۃ ھي الأمر المحدث الذي لم یکن علیہ الصحابۃ والتابعون ولم یکن مما اقتضاہ الدلیل(قواعد الفقہ ۲۰۴) إیراد قول لم یستن قائلہا وفاعلہا فیہ بصاحب الشریعۃ وأماثلہا۔ (المفردات للإمام راغب ۱؍۳۶ میمنیۃ مصر، لسان العرب ۲؍۶ بیروت)وہي اعتقاد خلاف المعروف عن الرسول۔ (درمختار، الصلاۃ / باب الإمامۃ ۲؍۲۹۹ زکریا)کذٰلک کل محدث قولاً و فعلاً لم یتقدم فیہ متقدم، فإن العرب تسمیہ بدعۃ۔ (تفسیر ابن کثیر ۱؍۲۲۲ دارالسلام ریاض) فقط واللہ تعالیٰ اعلم ’’البدعۃ عبارۃ عن طریقۃ في الدین مخترعۃ تزاھي الشریعۃ یقصد بالسلوک علیہ المبالغۃ في التعبدللّٰہ سبحانہ (الاعتصام : ۱/۳۷) عن عائشة رضي الله عنها قالت قال رسول الله صلى الله عليه وسلم (من أحدث في أمرنا هذا ما ليس
..
واللہ سبحانہ وتعالی اعلم

مجیب

سید حکیم شاہ صاحب

مفتیان

آفتاب احمد صاحب / محمد حسین خلیل خیل صاحب