021-36880325,0321-2560445

بِسْمِ اللَّـهِ الرَّحْمَـٰنِ الرَّحِيمِ

ask@almuftionline.com
AlmuftiName
فَسْئَلُوْٓا اَہْلَ الذِّکْرِ اِنْ کُنْتُمْ لاَ تَعْلَمُوْنَ
ALmufti12
مرحومہ بیوی کےترکہ کی تقسیم
56273میراث کے مسائلمیراث کے متفرق مسائل

سوال

سلام مسنون ،امیدہے مزاج گرامی بعافیت ہوں گے۔بندہ کی زوجہ وفات پاگئی ہیں ان کی مغفرت اوربلندی درجات کی دعاء کی گذارش ہے ۔ان کی وفات سے جڑے مندرجہ ذیل مسائل کے بارے میں آنجناب کی راہنمائی مطلوب ہے ،امیدہے جواب سے ضرورسرفرازفرمائیں گے۔ پہلاسوال یہ ہے کہ مرحومہ میری دوسری بیوی تھیں ،ان سے میری کوئی اولاد نہیں ،مرحومہ لاولد فوت ہوئیں ،ان کے والدین بھی فوت ہوچکے ہیں ،مرحومہ کے دوحقیقی بھائی اورایک حقیقی بہن زندہ ہیں ۔پوچھنایہ ہےکہ مرحومہ کاترکہ کیسے تقسیم ہوگا؟

اَلجَوَابْ بِاسْمِ مُلْہِمِ الصَّوَابْ

اللہ تعالی مرحومہ کی مغفرت فرمائے اوران کوجنت الفردوس میں جگہ عطافرمائے۔ مرحومہ کے کل ترکہ کودرج ذیل طریقہ کارکے مطابق تقسیم کیاجائے: وارث کی تفصیل ترکہ میں فیصدی لحاظ سے حصہ کاذکر ٹوٹل شوہر 50 فیصد(کل ترکہ کا) 50 بھائی 20فیصد 50+20=70 بھائی 20فیصد 50+20+20=90 بہن 10فیصد 50+20+20+10=100
حوالہ جات
-
..
واللہ سبحانہ وتعالی اعلم

مجیب

محمد اویس صاحب

مفتیان

آفتاب احمد صاحب / سیّد عابد شاہ صاحب