021-36880325,0321-2560445

بِسْمِ اللَّـهِ الرَّحْمَـٰنِ الرَّحِيمِ

ask@almuftionline.com
AlmuftiName
فَسْئَلُوْٓا اَہْلَ الذِّکْرِ اِنْ کُنْتُمْ لاَ تَعْلَمُوْنَ
ALmufti12
قضانمازوں میں نیت کیسے کریں
61482نماز کا بیانقضاء نمازوں کا بیان

سوال

کیا فرماتے ہیں علماءکرام اس مسئلہ کے بارے میں کہ میرے ذمہ کئی نمازیں ہیں،میں ان کو لوٹانا چاہتی ہوں،لیکن نہ مجھے دن یاد ہے اور نہ نمازوں کی تعداد،تو میں کیسے ان نمازوں کو لوٹاؤں؟

اَلجَوَابْ بِاسْمِ مُلْہِمِ الصَّوَابْ

آپ غور کرکے اپنے غالب گمان سے نمازوں کی تعداد متعین کریں،پھر احتیاطا اس تعداد سے کچھ زیادہ نمازیں طےکرلیں اور قضا کرتے وقت اس طرح نیت کریں کہ میرے ذمہ فجر کی جتنی نمازیں ہیں،ان میں سے پہلی نماز اب قضاکر رہی ہوں۔ظہر،عصر وغیرہ کی نمازوں میں بھی اسی طرح نیت کرتے ہوئے مطلوبہ تعداد مکمل کریں۔ساتھ ساتھ اللہ تبارک وتعالی سے ان نمازوں کو اپنی بارگاہ میں قبول فرمانے اور قضا کے گناہ کی مغفرت کی دعا بھی کرتے رہیں۔
حوالہ جات
قال العلامۃ الحصکفی رحمہ اللہ تعالی:"کثرت الفوائت نوی أول ظھر علیہ أو آخرہ".وقال العلامۃ ابن عابدین رحمہ اللہ تعالی:قولہ:(کثرت الفوائت):مثالہ:لو فاتہ صلاۃالخمیس والجمعہ والسبت،فإذا قضاھا لا بد من التعیین؛لأن فجر الخمیس مثلا غیر فجر الجمعۃ.فإن أرادتسھیل الأمر یقول:أول فجر مثلا،فإنہ إذا صلاہ یصیر ما یلیہ أولا،أو یقول آخر فجر،فإن ما قبلہ یصیر آخرا،ولا یضرہ عکس الترتیب؛لسقوطہ بکثرت الفوائت.(الدر المختار مع رد المحتار:2/650،دار المعرفۃ)
..
واللہ سبحانہ وتعالی اعلم

مجیب

متخصص

مفتیان

فیصل احمد صاحب / شہبازعلی صاحب