021-36880325,0321-2560445

بِسْمِ اللَّـهِ الرَّحْمَـٰنِ الرَّحِيمِ

ask@almuftionline.com
AlmuftiName
فَسْئَلُوْٓا اَہْلَ الذِّکْرِ اِنْ کُنْتُمْ لاَ تَعْلَمُوْنَ
ALmufti12
اجتماعی قربانی میں گوشت کی پیکنگ وغیرہ مصارف حصہ میں شامل کرنا
61721 قربانی کا بیانقربانی کے متفرق مسائل

سوال

ہماری تنظیم ہر سال بیوا خواتین، یتیم بچوں اور غربا کے لیے اجتماعی قربانیوں کا انتظام کرتی ہے، قربانی میں حصہ دار افراد گوشت کی پیکنگ، ترسیل اور ان کے سوا دیگر اخراجات کے لیے الگ سے رقم نہیں دیتے تو کیا یہ طریقہ ممکن ہے کہ ہم ان اخراجات کو ان کے حصے میں سے وصول کریں؟ اگر نہیں تو اس کی کیا ممکنہ صورت ہوسکتی ہے؟ تنقیح: سائل نے فون پر بتایا کہ لوگ ہم سے کہتے ہیں کہ آپ ہمیں ایک حصے کی رقم ترسیل وغیرہ کے اخراجات شامل کرکے بتائیں۔ ہم یہ اخراجات حصے میں شامل کرکے دیں گے، الگ سے نہیں دے سکتے۔ تو سوال یہ ہے کہ کیا اس طرح سے یہ اخراجات حصہ میں شامل کرکے وصول کرنا جائز ہے یا نہیں؟

اَلجَوَابْ بِاسْمِ مُلْہِمِ الصَّوَابْ

اگر قربانی میں حصہ لینے والے افراد کو یہ بات معلوم ہو (جیساکہ عموماً یہ بات معروف اور معلوم ہی ہوتی ہے) کہ حصے میں پیکنگ اور ترسیل وغیرہ کے اخراجات بھی شامل ہیں تو ان اخراجات کو حصے میں شامل کرکے وصول کرنا درست ہے۔
حوالہ جات
۔
..
واللہ سبحانہ وتعالی اعلم

مجیب

عبداللہ ولی

مفتیان

مفتی محمد صاحب / سیّد عابد شاہ صاحب