021-36880325,0321-2560445

بِسْمِ اللَّـهِ الرَّحْمَـٰنِ الرَّحِيمِ

ask@almuftionline.com
AlmuftiName
فَسْئَلُوْٓا اَہْلَ الذِّکْرِ اِنْ کُنْتُمْ لاَ تَعْلَمُوْنَ
ALmufti12
کیا قرآن کا ترجمہ و تفسیر پڑھنے کا بھی وہی ثواب ہے جو تلاوت کا ہے؟
61978قرآن کریم کی تفسیر اور قرآن سے متعلق مسائل کا بیانمتفرّق مسائل

سوال

سوال:میں ایک یونیورسٹی کا طالب علم ہوں،رمضان میں ہم قرآن کی تلاوت عام مہینوں سے کچھ زیادہ کرتے ہیں تو عام طور پر ہم قرآن کی عربی کے ساتھ ساتھ ترجمہ و تفسیر کو بھی دیکھتے ہیں،اگر ہم ایسا کریں کہ عربی کو چھوڑ کر صرف اردو ترجمہ و تفسیر کو زیادہ وقت دیں تو اس سے ہمیں یہ فائدہ ہوگا کہ زیادہ سے زیادہ ترجمہ و تفسیر دیکھنے کا موقع ملے گا،سوال یہ ہے کہ ہمیں ایک جیسے ثواب ملے گا جیسے کہ ہم عربی کے ساتھ پڑھتے ہیں؟

اَلجَوَابْ بِاسْمِ مُلْہِمِ الصَّوَابْ

قرآن مجید کو سمجھنے کے لیے ترجمہ اور تفسیر دیکھنا بھی اپنی جگہ بإعث فضیلت اور ثواب ہے،لیکن اس کا وہ ثواب نہیں جو نفسِ قرآن کی تلاوت پر ملتا ہے،کیونکہ قرآن ان مقدس عربی الفاظ کا نام ہے جو کلام الہی کی حیثیت سے حضور صلی اللہ علیہ وسلم پر نازل کیے گئے،لہذا قرآن کے کسی لفظ کی متبادل الفاظ سے کی گئی تشریح پر قرآن کا اطلاق نہیں ہوگا،چاہے وہ عربی میں ہی کیوں نہ ہو،کیونکہ یہ متبادل الفاظ اللہ کی طرف سے نہیں نازل کیے گئے،الغرض جن متبادل الفاظ کے ذریعے قرآن کی تشریح یا ترجمانی کی جائے چونکہ وہ وحی کے الفاظ نہیں ہیں،اس لیے انہیں قرآن نہیں کہا جاسکتا،لہذا اس کے پڑھنے پر وہ ثواب نہیں ملے گا جو قرآن مجید کی تلاوت پر ملتا ہے۔
حوالہ جات
"دليل الفالحين لطرق رياض الصالحين "(6/ 482): "(وعن ابن مسعود رضي الله عنه قال: قال رسول الله: من قرأ حرفاً من كتاب الله) القرآن المنزل على رسول الله للإعجاز بأقصر سورة منه المتعبد بتلاوته (فله حسنة) هي ذلك الحرف المقروء (والحسنة) مجزية (بعشر أمثالها) فالقارىء مجازى عن الحرف الواحد بعشر حسنات (لا أقول الم حرف) أي لا أقول إن مجموع الأحرف الثلاثة حرف (بل ألف حرف ولام حرف وميم حرف) أي فيثاب قارىء ذلك ثلاثين حسنة (رواه الترمذي وقال: حديث حسن صحيح)" "رد المحتار"(1/ 486): "في الفتح عن الكافي: إن اعتاد القراءة بالفارسية أو أراد أن يكتب مصحفا بها يمنع، وإن فعل في آية أو آيتين لا، فإن كتب القرآن وتفسير كل حرف وترجمته جاز. اهـ". "المحيط البرهاني في الفقه النعماني "(1/ 308): "ولو اعتاد القراءة بالفارسية أو أراد أن يكتب المصحف بالفارسية منع من ذلك أشدّ المنع".
..
واللہ سبحانہ وتعالی اعلم

مجیب

محمد طارق صاحب

مفتیان

آفتاب احمد صاحب / سیّد عابد شاہ صاحب