021-36880325,0321-2560445

بِسْمِ اللَّـهِ الرَّحْمَـٰنِ الرَّحِيمِ

ask@almuftionline.com
AlmuftiName
فَسْئَلُوْٓا اَہْلَ الذِّکْرِ اِنْ کُنْتُمْ لاَ تَعْلَمُوْنَ
ALmufti12
چھوٹے سائز کا قرآن مجید جیب میں رکھنا
60207قرآن کریم کی تفسیر اور قرآن سے متعلق مسائل کا بیانمتفرّق مسائل

سوال

کیا فرماتے ہیں علماءکرام اس مسئلہ کے بارے میں کہ چھوٹے سائز کا قرآن مجید جیب میں رکھنا صحیح ہے؟

اَلجَوَابْ بِاسْمِ مُلْہِمِ الصَّوَابْ

چھوٹے سائز کا قرآن مجید جیب میں رکھنا جائز ہے،البتہ جیب میں رکھ کر بیت الخلاء جانا بےادبی اور مکروہ ہے،لہذاایسی ضرورت کے وقت اسے کسی مناسب جگہ پر رکھ کر ضرورت پوری کرنی چاہیے۔نیز اگرقرآن پرغلاف سلائی کرکے چڑھایاگیا ہے تو اسی وضوء کی حالت میں ہی جیب میں رکھنا لازمی ہوگا اور اگر سلائی نہیں کیا بلکہ محض کپڑے میں لپیٹاگیا ہے تو پھر وضوء لازمی نہیں ہوگا۔
حوالہ جات
فی الفتاوی الہندیہ:" سئل الفقيه أبو جعفر رحمه الله تعالى عمن كان في كمه كتاب ،فجلس للبول: أيكره ذلك؟ قال: إن كان أدخله مع نفسه المخرج ،يكره...وعلى هذا إذا كان في جيبه دراهم مكتوب فيها اسم الله تعالى، أو شيء من القرآن، فأدخلها مع نفسه المخرج ،يكره." (الفتاوی الہندیۃ:5/323،دار الفکر)
..
واللہ سبحانہ وتعالی اعلم

مجیب

متخصص

مفتیان

فیصل احمد صاحب / شہبازعلی صاحب