021-36880325,0321-2560445

بِسْمِ اللَّـهِ الرَّحْمَـٰنِ الرَّحِيمِ

ask@almuftionline.com
AlmuftiName
فَسْئَلُوْٓا اَہْلَ الذِّکْرِ اِنْ کُنْتُمْ لاَ تَعْلَمُوْنَ
ALmufti12
تحیۃ الوضوء پڑھنے کا وقت
62385نماز کا بیانسنتوں او رنوافل کا بیان

سوال

محترم جناب مفتی صاحب، تحیۃ الوضوء کی نماز کی کیا فضیلت ہے؟ اور کیا اسے وضوء کے فوراً بعد پڑھنا ضروری ہے یا کسی وقت بھی پڑھی جا سکتی ہے؟ جزاک اللہ خیراً

اَلجَوَابْ بِاسْمِ مُلْہِمِ الصَّوَابْ

تحیۃ الوضوء کے بارے میں بڑی فضیلت آئی ہے۔ حضور اقدس صلی اللہ علیہ وسلم ارشاد فرماتے ہیں: جو مسلمان اچھی طرح وضو کرے، پھر دورکعتیں اس طرح پڑھے کہ قلب و ظاہر کی تمام توجہ ان دو رکعات کی طرف ہو تو اس کے لیے جنت واجب ہو جاتی ہے۔ تحیۃ الوضوء کا وقت اعضاء خشک ہونے تک ہے۔ لہذا اسے وضوء کے فوراً بعد ادا کرنا چاہیےبشرطیکہ مکروہ وقت نہ ہو۔
حوالہ جات
روی الإمام أبو داود رحمہ اللہ تعالی: عن عقبة بن عامر الجهني أن رسول اللہ صلى اللہ عليه وسلم قال: ما من أحد يتوضأ، فيحسن الوضوء، ويصلي ركعتين، يقبل بقلبه ووجهه عليهما، إلا وجبت له الجنة. (سنن أبي داود: رقم الحديث 771) قال العلامۃ الشرنبلالی رحمہ اللہ تعالی: قوله: (وندب ركعتانِ بعد الوضوء): يعني قبل الْجفاف، كمافي الْمَواهبِ. (حاشية الشرنبلالي: 1/117)
..
واللہ سبحانہ وتعالی اعلم

مجیب

متخصص

مفتیان

فیصل احمد صاحب / شہبازعلی صاحب