62315/57 | جائز و ناجائزامور کا بیان | کھیل،گانے اور تصویر کےاحکام |
سوال
منقش پیالے جن پر خاص طور پر خانہ کعبہ یا روضہ رسول صلی اللہ علیہ وسلم کی تصویر ہو،ان میں پانی پینا ادب،اخلاق اور دینی حمیت کے خلاف ہے یا نہیں؟
اَلجَوَابْ بِاسْمِ مُلْہِمِ الصَّوَابْ
تصویر کا حکم اصل والا نہیں ہوتا،لہذا ایسے پیالوں میں پانی پینا ادب،اخلاق اور دینی حمیت کے خلاف نہیں۔البتہ ایسے پیالے پاک جگہ پر رکھے جائیں۔
حوالہ جات
کذا فی کفایت المفتی:2/91،امدادالفتاوی:4/374،فتاوی عثمانی:1/47
..
واللہ سبحانہ وتعالی اعلم
مجیب | متخصص | مفتیان | فیصل احمد صاحب / مفتی محمد صاحب / شہبازعلی صاحب |