غسل واجب کرنے والی چیزوں، فرائض اور ،سنتوں کا بیان
سوال
کیا فرماتے ہیں علماء کرام اس مسئلہ کے بارے میں کہ ایک شخص نے انگوٹھی اس قدر سختی سے پہنی ہوئی ہے کہ ہل نہیں سکتی،کیا اس صورت میں اس کا غسل ہوجائے گا؟
اَلجَوَابْ بِاسْمِ مُلْہِمِ الصَّوَابْ
اگر انگوٹھی اس قدر تنگ ہےکہ اس کے نیچے والے جسم کے حصہ پر پانی نہیں پہنچتا تو اسے اتارے بغیر غسل اور وضوء نہیں ہوگا۔اس پر لازم ہے کہ انگوٹھی اتار کر غسل اور وضوء کرے۔
حوالہ جات
قال ملک العلماء الکاسانی رحمہ اللہ تعالی:" ولو كان في أصبعه خاتم، فإن كان واسعا ،فلا حاجة إلى التحريك، وإن كان ضيقا، فلا بد من التحريك؛ ليصل الماء إلى ما تحته." (بدائع الصنائع:1/22،دار الکتب العلمیۃ)
وقال العلامۃ ابن نجیم رحمہ اللہ تعالی:" وإذا كان في أصبعه خاتم ،إن كان ضيقا فالمختار أنه يجب نزعه ،أو تحريكه ،بحيث يصل الماء إلى ما تحته." (البحر الرائق:1/14، دار الكتاب الإسلامي)