021-36880325,0321-2560445

بِسْمِ اللَّـهِ الرَّحْمَـٰنِ الرَّحِيمِ

ask@almuftionline.com
AlmuftiName
فَسْئَلُوْٓا اَہْلَ الذِّکْرِ اِنْ کُنْتُمْ لاَ تَعْلَمُوْنَ
ALmufti12
قرآن کریم پڑھانے والے اساتذہ کرام کے لیے سجدہ تلاوت کا حکم
62493نماز کا بیانسجدہ تلاوت کا بیان

سوال

کیا فرماتے ہیں علماء کرام اس مسئلہ کے بارے میں کہ قرآن کریم پڑھانے والے اساتذہ کرام کو درجہ حفظ کے بچوں سے دن میں بہت سی آیات سجدہ سننے کا اتفاق ہوتا ہے،تو کیا ہر آیت سجدہ پر سجدہ تلاوت واجب ہوگا؟

اَلجَوَابْ بِاسْمِ مُلْہِمِ الصَّوَابْ

اس مسئلہ کی تین صورتیں ہیں: 1۔ایک آیت سجدہ ایک مجلس میں مختلف بچوں سے سنے،تو اس کا حکم یہ ہے کہ ایک سجدہ واجب ہوگا۔ 2۔کئی آیات سجدہ ایک مجلس میں مختلف بچوں سے سنے،تو اس کا حکم یہ ہے کہ ہر آیت پر الگ سجدہ واجب ہوگا۔ 3۔کئی آیات سجدہ یا ایک آیت سجدہ مختلف مجالس میں مختلف بچوں سے سنے،تو اس کا حکم یہ ہے کہ ہر آیت پر الگ سجدہ واجب ہوگا،جتنی آیتیں سنے گا ان کے مطابق سجدے واجب ہوں گے۔ مجلس کی وضاحت :مسجد چھوٹی ہو یا بڑی پوری کی پوری ایک ہی مجلس شمار ہوگی اور اسی طرح چھوٹا کمرہ،چھوٹا گھر اور قاری صاحب کا حلقۂ درس یہ سب ایک مجلس کے حکم میں ہیں۔
حوالہ جات
قال العلامۃ الحصکفی رحمہ اللہ تعالی:" (ولو كررها في مجلسين تكررت وفي مجلس) واحد (لا) تتكرر، بل كفته واحدة، والأصل :أن مبناها على التداخل؛دفعا للحرج بشرط اتحاد الآية والمجلس." وقال العلامۃ ابن عابدین رحمہ اللہ تعالی:" قوله:( بشرط اتحاد الآية والمجلس):أي بأن يكون المكرر آية واحدة في مجلس واحد، فلو تلا آيتين في مجلس واحد ،أو آية واحدة في مجلسين، فلا تداخل ." (الدر المختار مع رد المحتار:2/114،115،دار الفکر،بیروت) وفی الفتاوی العالمگیریۃ:"وشرط التداخل اتحاد الآية واتحاد المجلس،حتى لو اختلف المجلس واتحدت الآية، أو اتحد المجلس واختلفت الآية، لا تتداخل، كذا في المحيط." (1/134،دار الفکر،بیروت)
..
واللہ سبحانہ وتعالی اعلم

مجیب

متخصص

مفتیان

ابولبابہ شاہ منصور صاحب / فیصل احمد صاحب