62485 | جائز و ناجائزامور کا بیان | جائز و ناجائز کے متفرق مسائل |
سوال
ثقافتی پروگرام کے عنوان سے تقریریں، ڈرامے اور مکالمے کرانے کا سلسلہ اسکولوں میں عام ہے، اس میں طالبات کو بھی تقریروں اور ڈراموں میں شریک کیاجاتا ہے، اس کے متعلق کیا شرعی حکم ہوگا؟
اَلجَوَابْ بِاسْمِ مُلْہِمِ الصَّوَابْ
وقتاً فوقتاً ثقافتی اور معلوماتی پروگرام کروانا بھی جائز ہے، بشرطیکہ طلبہ و طالبات دونوں کے لیے علیحدہ علیحدہ پروگراموں کا انعقاد کیا جائے، جس سے بے پردگی اور اختلاط لازم نہ آئے۔ مخلوط پروگرام کروانا جائز نہیں۔
حوالہ جات
.....
محمدنعمان خالد
دارالافتاء جامعۃ الرشید، کراچی
18/جمادی الاخری 1439ھ
واللہ سبحانہ وتعالی اعلم
مجیب | محمد نعمان خالد | مفتیان | محمد حسین خلیل خیل صاحب / سعید احمد حسن صاحب |