021-36880325,0321-2560445

بِسْمِ اللَّـهِ الرَّحْمَـٰنِ الرَّحِيمِ

ask@almuftionline.com
AlmuftiName
فَسْئَلُوْٓا اَہْلَ الذِّکْرِ اِنْ کُنْتُمْ لاَ تَعْلَمُوْنَ
ALmufti12
مقیم مسافر کی اقتداء کرے تو بقیہ رکعتیں پڑھنے کا طریقہ
62669نماز کا بیانامامت اور جماعت کے احکام

سوال

کیا فرماتے ہیں علماء کرام اس مسئلہ کے بارے میں کہ اگر امام مسافر ہو اور مقتدی مقیم ہو،تو جب امام دو رکعتیں پڑھ کر سلام پھیرے گا تو مقتدی اپنی بقیہ دو رکعتوں کو کیسے پڑھے گا؟کیا ان میں سورہ فاتحہ پڑھے گا یا نہیں؟

اَلجَوَابْ بِاسْمِ مُلْہِمِ الصَّوَابْ

امام اگر مسافر ہو اور مقتدی مقیم ہو،تو جب امام دو رکعتیں پڑھ کر سلام پھیرے گا تو مقتدی تیسری رکعت کے لیے کھڑا ہوجائےگااور بغیر کچھ پڑھےسورت فاتحہ پڑھنے کےبقدرقیام کرے گا،پھررکوع سجدہ کرنے کے بعد چوتھی رکعت بھی ایسے ہی پڑھے گا۔
حوالہ جات
قال العلامۃ ابن نجیم رحمہ اللہ تعالی:" وفي الخانية: لا قراءة عليهم فيما يقضون، ولا سهو عليهم إذا سهوا، ولا يقتدي أحدهم بالآخر اهـ." (البحر الرائق:2/146،دار الكتاب الإسلامي) وقال العلامۃ الحصکفی رحمہ اللہ تعالی:" (وصح اقتداء المقيم بالمسافر في الوقت وبعده فإذا قام) المقيم (إلى الإتمام لا يقرأ) ولا يسجد للسهو (في الأصح) ؛لأنه كاللاحق." (الدر المختار:2/129،دار الفکر،بیروت)
..
واللہ سبحانہ وتعالی اعلم

مجیب

متخصص

مفتیان

ابولبابہ شاہ منصور صاحب / فیصل احمد صاحب