021-36880325,0321-2560445

بِسْمِ اللَّـهِ الرَّحْمَـٰنِ الرَّحِيمِ

ask@almuftionline.com
AlmuftiName
فَسْئَلُوْٓا اَہْلَ الذِّکْرِ اِنْ کُنْتُمْ لاَ تَعْلَمُوْنَ
ALmufti12
زندہ کیچوے سے مچھلی پکڑنا
63296ذبح اور ذبیحہ کے احکام شکار سے متعلق مسائل

سوال

السلام علیکم، کیا فرماتے ہیں علمائے کرام درج ذیل مسئلہ کے بارے میں: کیا زندہ کیچوے سے مچھلی پکڑی جا سکتی ہے؟

اَلجَوَابْ بِاسْمِ مُلْہِمِ الصَّوَابْ

مچھلی پکڑنے کے لیے زندہ کیچوہ استعمال کرنا جائز نہیں ہے، کیونکہ اس سے اللہ کی مخلوق کو غیر ضروری اذیت پہنچتی ہے۔ لہذا ان کو مردہ حالت میں استعمال کیا جائے یا پھر مصنوعی چارہ استعمال کرنا چاہیے۔
حوالہ جات
قال العلامۃ ظفر احمد عثمانی:" و كره الصيد بالخراطين حية و كذا بكل شئ فيه الروح؛ لما فيه من تعذيب الحيوان." (اعلاء السنن : 17/ 201)
..
واللہ سبحانہ وتعالی اعلم

مجیب

متخصص

مفتیان

ابولبابہ شاہ منصور صاحب / فیصل احمد صاحب