قرآن کریم کی تفسیر اور قرآن سے متعلق مسائل کا بیان
متفرّق مسائل
سوال
عام آدمی قرآن کریم کا مطالعہ و ترجمہ بغیر استاد کے یا استاد سے کر سکتا ہے؟
اَلجَوَابْ بِاسْمِ مُلْہِمِ الصَّوَابْ
قرآن کریم کے ماہر عالم سے باقاعدہ ترجمہ و تفسیر پڑھنے میں تو کوئی حرج نہیں، البتہ خود سے مطالعہ کرنے میں یہ احتیاط ضروری ہے کہ وہ تفسیر صحیح العقیدہ عالم ِدین کا لکھا ہوا ہو، اور اگر تفسیر پڑھتے ہو ئے کوئی اشکال ذہن میں آئے تو خود اس کا مطلب نکالنے کے بجائے علما ءکی طرف رجوع کیا جائے۔ اسی طرح قرآن کریم میں جو متشابہات ہیں ان کی کھوج میں نہ لگے اور صرف اپنے عمل کیلئے قرآن کو سمجھے۔