اگر کوئی شخص اپنا بیٹا پیدائش کے تیسرے دن ہی اپنے سالے کو دے دے، اور وہ بچہ اپنے ماموں کے ہاں پلا بڑھا اور اپنے نام کے ساتھ حقیقی باپ کے نام کے بجائے اپنے ماموں کا نام لکھتا ہے، تو کیا یہ بچہ اپنے حقیقی والد کی میراث میں شریک ہو گا ؟
اَلجَوَابْ بِاسْمِ مُلْہِمِ الصَّوَابْ
کسی بچے کو منہ بولابیٹا کہنے سے وہ شخص اس کا حقیقی والد نہیں ہو جاتا، بلکہ اس بچے کا باپ وہی کہلائے گا جس کے نطفہ سے اس کی پیدائش ہے۔ اور ایسے بچے کا اپنے نام کے ساتھ اپنے حقیقی والد کا نام لکھنا ضروری ہے۔
اسی طرح یہ بچہ اپنے حقیقی والد کے میراث میں شریک ہو گا، اپنے منہ بولے باپ کے میراث میں شریک نہ ہوگا۔