021-36880325,0321-2560445

بِسْمِ اللَّـهِ الرَّحْمَـٰنِ الرَّحِيمِ

ask@almuftionline.com
AlmuftiName
فَسْئَلُوْٓا اَہْلَ الذِّکْرِ اِنْ کُنْتُمْ لاَ تَعْلَمُوْنَ
ALmufti12
اسلامی بینک کے ساتھ معالات کا حکم
61413سود اور جوے کے مسائلمختلف بینکوں اور جدید مالیاتی اداروں کے سود سے متعلق مسائل کا بیان

سوال

سوال:کیا فرماتے ہیں علماءکرام اسلامک بینکنگ سے متعلق کہ کن کن بینکوں کے ساتھ ہر طرح کا معاملہ کیا جا سکتا ہے ۔مثلاً کرنا وغیرہ اور ایسے بینک کا براہ کرم نام ضرور لکھ دیں اور جواب تفصیل سے عطا فرمائیں کچھ دلیل بھی بھیج دیں تو نوازش ہو گی۔ اللہ آپکی مدد کرے ۔آمین

اَلجَوَابْ بِاسْمِ مُلْہِمِ الصَّوَابْ

الحمدللہ غیر سودی بینکاری سودکے خلاف علماء کا ایک اہم اقدام ہے۔جس کی حمایت تمام مسلمانوں کی مشترکہ ذمہ داری ہے۔ اسلامک بینکاری کا تمام کام مستند مفتیان کرام کی باقاعدہ نگرانی میں ہو رہا ہے۔اسلامک بینکنگ کے تحت کام کرنے والے تمام بینک سودی معاملات سے اجتناب کرتے ہوئے جائز کاروبار کرتے ہیں۔ لہذاجب تک مستند مفتیان کرام کی نگرانی میں کام جاری ہے اس وقت تک مکمل اطمینان کے ساتھ کسی بھی اسلامک بینک کے ساتھ تمام معاملات کیےجا سکتے ہیں۔
حوالہ جات
﴿أَحَلَّ الله البيع وَحَرَّمَ الربا﴾ )البقرة : 275 (
..
واللہ سبحانہ وتعالی اعلم

مجیب

متخصص

مفتیان

سیّد عابد شاہ صاحب / محمد حسین خلیل خیل صاحب