021-36880325,0321-2560445

بِسْمِ اللَّـهِ الرَّحْمَـٰنِ الرَّحِيمِ

ask@almuftionline.com
AlmuftiName
فَسْئَلُوْٓا اَہْلَ الذِّکْرِ اِنْ کُنْتُمْ لاَ تَعْلَمُوْنَ
ALmufti12
ولیمہ کا مسنون وقت
62114نکاح کا بیانولیمہ کا بیان

سوال

سوال۔ ولیمہ کی مسنون دعوت شب زفاف کے بعد ہے یا اس میں پہلے اور بعد کی شرط نہیں؟

اَلجَوَابْ بِاسْمِ مُلْہِمِ الصَّوَابْ

ولیمہ کااصل وقت ِمسنون بعد الدخول ہے،حضور اقدس صلی اللہ علیہ وسلم سے شب زفاف کے بعد ولیمہ کرنا ثابت ہے ،اور یہی جمہور کا مسلک ہے تاہم فقہاء کے اقوال اس میں مختلف ہیں لہذا ولیمہ کی سنت نکاح کے بعد رخصتی سے پہلے یا بعد میں کسی بھی قوت دعوت کرنے سے ادا ہو جائے گی۔
حوالہ جات
صحيح البخاري (7/ 23) ۔۔۔ وكان أول ما أنزل في مبتنى رسول اللہ صلى الله عليه وسلم بزينب بنت جحش أصبح النبي صلى الله عليه وسلم بها عروسا فدعا القوم فأصابوا من الطعام ثم خرجوا۔۔۔ بذل المجھود (32/2) السنة فی الولیمة ان تکون بعد البناء واللہ سبحانہ و تعالی اعلم
..
واللہ سبحانہ وتعالی اعلم

مجیب

متخصص

مفتیان

سیّد عابد شاہ صاحب / محمد حسین خلیل خیل صاحب