021-36880325,0321-2560445

بِسْمِ اللَّـهِ الرَّحْمَـٰنِ الرَّحِيمِ

ask@almuftionline.com
AlmuftiName
فَسْئَلُوْٓا اَہْلَ الذِّکْرِ اِنْ کُنْتُمْ لاَ تَعْلَمُوْنَ
ALmufti12
کمپنی کو غلط مشورہ دینے کی صورت میں اجیر خاص پر ضمان
62849اجارہ یعنی کرایہ داری اور ملازمت کے احکام و مسائلکرایہ داری کے جدید مسائل

سوال

کمپنی کا ایک شعبہ ہوتا ہے جس کا کام یہ ہوتا ہےکہ وہ کمپنی کی ترقی کے لیے اچھی تجاویز اور اچھے مشورے دیں اور اس پر ان کو باقاعدہ تنخواہ ملتی ہےاگر اس شعبہ کا کوئی فرد کمپنی کو غلط مشورے دے دیں یا اچھی تجویز نہ دے بلکہ چھپائے جس کی وجہ سے کمپنی کا نقصان ہو جائےتو اس نقصان کا ضمان اس فرد پر آئے گا؟اور اس کی تنخواہ کا کیا حکم ہو گا؟

اَلجَوَابْ بِاسْمِ مُلْہِمِ الصَّوَابْ

اگر کمپنی کو تجاویز دینے والے شعبہ کا کوئی فرد کمپنی کوکوئی ایسا مشورہ دے جو اس کے گمان میں درست ہولیکن اس سے کمپنی کا نقصان ہو تو اس پر ضمان نہیں آئے گا،البتہ اگر جان بوجھ کر کمپنی کو نقصان پہنچانے کے ارادہ سے اس نے ایسا کیا تو اس صورت میں اس کے مشورے سے ہونے والے براہ راست اور حقیقی نقصان کا ضامن ہو گا۔
حوالہ جات
الدر المختار وحاشية ابن عابدين (رد المحتار) (6/ 70) (ولا يضمن ما هلك في يده أو بعمله) كتخريق الثوب من دقه إلا إذا تعمد الفساد فيضمن كالمودع. الدر المختار وحاشية ابن عابدين (رد المحتار) (6/ 602) وكذا الأصل أيضا أن المتسبب ضامن إذا كان متعديا، وإلا لا يضمن والمباشر يضمن مطلقا، كما يظهر من الفروع رحمتي مجلة الأحكام العدلية (ص: 114) (المادة 610) الأجير الخاص أمين. فلا يضمن المال الهالك بيده بغير صنعه وكذلك لا يضمن المال الهالك بعمله بلا تعد. مجلة الأحكام العدلية (ص: 27) (المادة 92) : المباشر ضامن وإن لم يتعمد (المادة 93) : المتسبب لا يضمن إلا بالتعمد
..
واللہ سبحانہ وتعالی اعلم

مجیب

متخصص

مفتیان

سیّد عابد شاہ صاحب / محمد حسین خلیل خیل صاحب