021-36880325,0321-2560445

بِسْمِ اللَّـهِ الرَّحْمَـٰنِ الرَّحِيمِ

ask@almuftionline.com
AlmuftiName
فَسْئَلُوْٓا اَہْلَ الذِّکْرِ اِنْ کُنْتُمْ لاَ تَعْلَمُوْنَ
ALmufti12
حاجی کو لینے جانے کا حکم
63964حج کے احکام ومسائلحج کے جدید اور متفرق مسائل

سوال

ہمارے یہاں یہ رواج ہیکہ حج سے واپسی پر حاجی کی دعوت کی جاتی ہے اور نہ کرنے والوں کو پر دباؤ ڈالا جاتا ہے ،آیا اب ہمارا ایسا کرنا درست ہے؟اور حاجی کی دعوت کا کیا حکم ہے؟؟

اَلجَوَابْ بِاسْمِ مُلْہِمِ الصَّوَابْ

حاجی صاحب کی حج سے واپسی پر رشتہ داروں کی طرف سے انکی دعوت کرنا شرعاً لازم نہیں ہے،لہذا اس دعوت کے لئے دباؤ ڈالنا درست نہیں،البتہ اگر دعوت کو ضروری نہ سمجھا جائے محض شکرانے کے طور پر خوش دلی سے حسب ِتو فیق کچھ قریبی لوگوں کی طرف سے دعوت کردی جائے تو اس کی گنجائش ہے۔
حوالہ جات
۔
..
واللہ سبحانہ وتعالی اعلم

مجیب

متخصص

مفتیان

سیّد عابد شاہ صاحب / محمد حسین خلیل خیل صاحب