021-36880325,0321-2560445

بِسْمِ اللَّـهِ الرَّحْمَـٰنِ الرَّحِيمِ

ask@almuftionline.com
AlmuftiName
فَسْئَلُوْٓا اَہْلَ الذِّکْرِ اِنْ کُنْتُمْ لاَ تَعْلَمُوْنَ
ALmufti12
حاجی کو لینے اور چھوڑنے جانے کا حکم
63965حج کے احکام ومسائلحج کے جدید اور متفرق مسائل

سوال

حاجی کو لینے اور رخصت کرنے کےلیے جانے کا کیا حکم ہے؟

اَلجَوَابْ بِاسْمِ مُلْہِمِ الصَّوَابْ

کسی بڑے کےحج پر جاتے ہوئے ان کو ائیرپورٹ چھوڑ نا اور واپسی پر ان کو ائیر پورٹ سے واپس لانا جائزہے ، کیونکہ حاجی جب تک اپنے گھر نہ آجائے اس کی دعائیں قبول ہوتی ہیں ،اس لئےاگر لوگ دعا لینے کیلئے اور حاجی کے استقبال لئے جا ئیں تو شرعا اس میں کوئی حرج نہیں ،بشرطیکہ اس میں شرعی لحاظ سے کو ئی خرابی نہ ہومثلا یہ کہ اس میں مردوں اور عورتوں کا اختلاط نہ پایاجائے،اور اس عمل کو ضروری نہ سمجھا جائے۔
حوالہ جات
عمدة القاري شرح صحيح البخاري (15 / 10): كل ما فيه ظهور الإسلام وأهله ليسر المسلمين بإعلاء الدين ويبتهلوا إلى الله تعالى بالشكر على ما وهبهم من نعمه ومن عليهم من إحسانه، فقد أمر الله تعالى عبادة بالشكر ووعدهم المزيد بقوله: {لئن شكرتم لأزيدنكم} (إبراهيم: 7)
..
واللہ سبحانہ وتعالی اعلم

مجیب

متخصص

مفتیان

سیّد عابد شاہ صاحب / محمد حسین خلیل خیل صاحب