021-36880325,0321-2560445

بِسْمِ اللَّـهِ الرَّحْمَـٰنِ الرَّحِيمِ

ask@almuftionline.com
AlmuftiName
فَسْئَلُوْٓا اَہْلَ الذِّکْرِ اِنْ کُنْتُمْ لاَ تَعْلَمُوْنَ
ALmufti12
تصویر اور ویڈیوبنوانے کا حکم
67256جائز و ناجائزامور کا بیانکھیل،گانے اور تصویر کےاحکام

سوال

تصویر اور ویڈیو کا شرعی حکم کیا ہے ؟ اگر یہ بنوانا جائز نہیں تو مولانا طارق جمیل صاحب ،مفتی طارق مسعود اور مفتی تقی عثمانی صاحب کیوں بنواتے ہیں ؟

اَلجَوَابْ بِاسْمِ مُلْہِمِ الصَّوَابْ

جاندار کی چھپی ہوئی تصویر بنانااور استعمال کرنا حرام ہے،إلایہ کہ کوئی واقعی معتبرضرورت ہوتو گنجائش ہوتی ہے۔

   البتہ ڈیجیٹل تصویر کے تصویریا عکس  ہونے میں علمائےکرام کے درمیان اختلاف واقع ہوا ہے :

 (1) بعض  اہل افتاءاس کو بھی تصویر  کے حکم میں داخل سمجھتے ہیں۔

(2)بعض اہل افتاءاس کو تصویر کے حکم میں داخل نہیں سمجھتے ۔

(3)جبکہ اہل افتاء کی ایک جماعت کے نزدیک مذکورہ اختلاف اور چند دیگر دلائل کی وجہ سے حکم میں کسی قدر تخفیف ہے۔لہذاجائز دينى        يا دنيوى ضرورت كے وقت اس كے استعمال کی گنجائش ہے۔بلا ضرورت استعمال کرنا نا پسندیدہ ہے ۔

  لہذا اگر کوئی شخص ضرورت یا حاجت کی وجہ سے ڈیجیٹل تصویر یا ویڈیو بناتا ہے تو اس کی گنجائش معلوم ہو تی ہے۔کوئی اس سے بھی بچے تو اور بہتر ہے۔

البتہ ایسی چیزیں جن کا دیکھنا عام حالات میں جائز نہیں ،جیسے :غیر محرم عورت یا کھلاڑیوں کاکھلا ہوا ستر تو ان کی ویڈیو یا ڈیجیٹل تصویر دیکھنا  بھی جائز نہیں ہو گا۔

حوالہ جات
قال العلامة إبن عابدين رحمه اللہ:وظاھر كلام النووي في شرح مسلم : الإجماع على تحريم تصوير الحيوان ، وقال:وسواء صنعه لما يمتھن أو لغيره ،فصنعته حرام بكل حال ؛لأن فيه مضاھاة لخلق الله تعالى ،وسواء كان فى ثوب أو بساط أو درھم أو إناءوحائط وغيرھا. (رد المحتار:2\223) قال الإمام محمد رحمه اللہ تعالى :إن تحققت الحاجة إلى استعمال السلاح الذي فيه تمثال،فلا بأس باستعماله ؛لأن المواضع للضرورة مستثناةعن الحرمة كما فى تناول الميتة. (كتاب السير الكبير:3\218) قال الشیخ محمد تقی العثمانی حفظہ اللہ تعالی:أما الصور الشمسيةالتي تسمي الصور الفوتو غرافية،فھل لھا حكم الصور المرسو مة أو لا ؟ اختلف فيه المعاصرون.وقد ألف العلامةالشيخ محمد بخيت مفتي مصري رحمه اللہ رسالةبإسم "الجواب الشافي في إباحةالتصوير الفوتو غرافي"ذھب فيها إلى أن الصورة بالفوتو غرافيا:الذي هو عبارة عن حبس الظل بالوسائط المعلومةلإرباب ھذه الصناعة،ليس من التصوير المنھي عنه.(تكملة فتح الملهم:4/96)
..
واللہ سبحانہ وتعالی اعلم

مجیب

متخصص

مفتیان

ابولبابہ شاہ منصور صاحب / شہبازعلی صاحب