021-36880325,0321-2560445

بِسْمِ اللَّـهِ الرَّحْمَـٰنِ الرَّحِيمِ

ask@almuftionline.com
AlmuftiName
فَسْئَلُوْٓا اَہْلَ الذِّکْرِ اِنْ کُنْتُمْ لاَ تَعْلَمُوْنَ
ALmufti12
دس جنتی جانوروں سےمتعلق حدیث
67257حدیث سے متعلق مسائل کا بیانمتفرّق مسائل

سوال

کیا دس جنتی جانوروں سے متعلق عام طور سے جو حدیث بیان کی جاتی ہے ،وہ حدیث صحیح ہے حسن ہے یا سرے سے حدیث ہی نہیں ؟

اَلجَوَابْ بِاسْمِ مُلْہِمِ الصَّوَابْ

لوگوں میں یہ بات مشہور ہے کہ دس قسم کے جانور جنت میں جائیں گے۔یہ کوئی حدیث تو نہیں ۔البتہ علامہ احمد حموی نے غمز عیون البصائر میں مقاتل بن سلیمان بلخی سے بلاسند نقل کیا ہےکہ یہ جانور جنت میں جائیں گے:

(1)حضر ت صالح علیہ السلام کی اونٹنى (2)ابراہیم علیہ السلام کا بچھڑا ،(3) اسماعیل علیہ السلام کا مینڈھا ، (4) موسٰی علیہ السلام کی گائے ، (5) یونس علیہ السلام کی مچھلی ،(6) عزیر علیہ السلام کا گدھا ، (7) سلیمان علیہ السلام کی چیونٹی ، (8) اورہدہد ، (9) اصحاب کہف کا کتا ، (10)اورحضرت محمد مصطفی صلی اللہ علیہ وسلم کی اونٹنی۔

  • :

        ان رويات كا مأخذ اصلى مقاتل بن سلیمان ہے، لیکن یہ ثقہ نہیں بلکہ کثرت سے اسرائیلی روایات بیان کرتاہے۔اسرائیلی روایات کا حکم یہ ہے کہ نہ ان کی تصدیق کی جائےاور نہ ہی تکذیب ۔إلا یہ کہ ان کے متعلق اسلام نے کوئی واضح حکم دیا ہو تو اس کو مانا جائے گا ۔

حوالہ جات
قال مقاتل بن سلیمان رحمه اللہ: عشرة من الحيوانات تدخل الجنة: ناقة محمد عليه الصلاة والسلام ، وناقة صالح عليه السلام ، وعجل إبراهيم عليه السلام ، وكبش إسماعيل عليه السلام ، وبقرة موسى عليه السلام ، وحوت يونس عليه السلام ، وحمار عزير عليه السلام ، ونملة سليمان عليه السلام ، وهدهد بلقيس، وكلب أهل الكهف كلهم يحشرون .كذا في مشكاة الأنوار . (غمزعیون البصائر:4/131) قال العلامةاسماعيل حقى رحمہ اللہ تعالی:إنه يدخل الجنة مع المؤمنين على ما قال مقاتل عشرة من الحيوانات تدخل الجنة :ناقة صالح، وعجل إبراهيم، وكبش إسماعيل ،وبقرة موسى ،وحوت يونس ،وحمار عزير، ونملة سليمان ،وهدهد بلقيس ،وكلب أصحاب الكهف ،وناقة محمد صلى الله عليه وسلم ،فكلهم يصيرون على صورة كبش ،ويدخلون الجنة . (روح البیان :5/226) قال العلامۃالآلوسی رحمہ اللہ تعالی :جاء فی شۤأن کلبھم أن ید خل الجنۃ یوم القیامۃ.فعن خالد بن معدان:لیس فی الجنۃ من الدواب، إلا کلب أصحاب الکھف وحمار بلعم ،ورأیت فی بعض الکتب أن ناقۃ صالح وکبش اسماعیل أیضا فی الجنۃ. ورأیت أیضا:أن سائر الحیوانات المستحسنۃ فی الدنیا کالظباء والطواویس ،وما ینتفع بہ المؤمن کالغنم تدخل الجنۃعلی کیفیۃ تلیق بذلک المکان وتلک النشأۃ،ولیس فیما ذکر خبر یعول علیہ فيماأعلم . (روح المعانی: 7/327) قال ابن حجر العسقلاني رحمه اللہ تعالي:أن مقاتل ابن سليمان ابن بشير الأزدي الخراساني أبو الحسن البلخي نزيل مرو ويقال له ابن دوال دوز كذبوه وهجروه ورمى بالتجسيم من السابعة مات سنة خمسين ومائة.(تقريب التھذيب :585) قال العلامة الذھبي رحمه اللہ تعالى :أن مقاتل بن سليمان البلخي المفسر صاحب الضحاك فمتروك لقيه علي بن الجعد.(الكاشف:2/290)
..
واللہ سبحانہ وتعالی اعلم

مجیب

متخصص

مفتیان

ابولبابہ شاہ منصور صاحب / شہبازعلی صاحب