69348 | حج کے احکام ومسائل | احصار اور حج فوت ہوجانے کابیان |
سوال
بعض معتمرین نے صرف احرام کی چادریں پہنی ہوتی ہیں، تلبیہ پڑھنے سے پہلے ان کو احصار کاعلم ہوگیا تو اب ان کا کیا حکم ہے؟
اَلجَوَابْ بِاسْمِ مُلْہِمِ الصَّوَابْ
جن حضرات نے احرام کی صرف چادریں پہنی ہیں، تلبیہ نہیں پڑھا اور عمرہ کی باقاعدہ نیت بھی نہیں کی تو وہ شرعاً محرم نہیں بنے، محرم ہونے کے لیے حج یا عمرہ کی نیت سے تلبیہ پڑھنا ضروری ہے، لہذا ایسے حضرات اپنی چادریں اتار سکتے ہیں، ان پر دم اور عمرہ کی قضاء وغیرہ کچھ بھی لازم نہیں۔
حوالہ جات
الهداية في شرح بداية المبتدي (1/ 135) دار احياء التراث العربي - بيروت:
قال: " وإذا لبّى فقد أحرم " يعني إذا نوى لأن العبادة لا تتأدى إلا بالنية إلا أنه لم يذكرها لتقدم الإشارة إليها في قوله اللهم إني أريد الحج" ولا يصير شارعا في الإحرام بمجرد النية ما لم يأت بالتلبية " خلافا للشافعي رحمه الله لأنه عقد على الأداء فلا بد من ذكر، كما في تحريمة الصلاة ويصير شارعا بذكر يقصد به التعظيم سوى التلبية فارسية كانت أو عربية هذا هو المشهور عن أصحابنا رحمهم الله۔
محمد نعمان خالد
دارالافتاء جامعۃ الرشیدکراچی
21/رجب المرجب 1441ھ
واللہ سبحانہ وتعالی اعلم
مجیب | محمد نعمان خالد | مفتیان | مفتی محمد صاحب / سیّد عابد شاہ صاحب / محمد حسین خلیل خیل صاحب |