021-36880325,0321-2560445

بِسْمِ اللَّـهِ الرَّحْمَـٰنِ الرَّحِيمِ

ask@almuftionline.com
AlmuftiName
فَسْئَلُوْٓا اَہْلَ الذِّکْرِ اِنْ کُنْتُمْ لاَ تَعْلَمُوْنَ
ALmufti12
عدت طلاق
77580طلاق کے احکامعدت کا بیان

سوال

میرے شوہر ملک سے باہر ہوتے ہیں اور ایک سال سے دونوں کی آپس میں ملاقات نہیں ہوئی، بس فون پر بات ہوئی تھی، دو مہینے پہلے،، اس کے بعد کوئی رابطہ نہیں ہمارا، اب وہ مجھے طلاق دینا چاہتے ہیں، میرا سوال یہ ہے  کہ طلاق ہونے کے بعد مجھ پر عدت واجب ہے؟ اگرعدت واجب ہے تو اس کی مدت تین حیض ہیں یا تین مہینے؟

اَلجَوَابْ بِاسْمِ مُلْہِمِ الصَّوَابْ

اگر نکاح کے بعد ایک دفعہ بھی  ازدواجی تعلق قائم ہوا ہو یا خلوت میں ایسی ملاقات ہوئی ہو جس میں ازدواجی تعلق قائم کرنے سے کوئی شرعی یا طبعی رکاوٹ موجود نہ ہو تو ایسی صورت میں طلاق ہونے کی صورت میں عدت طلاق تین حیض ہیں، اور اگر حیض نہ آتا ہو تو عدت تین مہینے ہوگی اور اگر نہ زدواجی تعلق قائم ہوا ہو،نہ ایسی خلوت وملاقات ہوئی ہو تو پھر عدت واجب نہیں۔

حوالہ جات
۔۔۔۔۔

نواب الدین

دار الافتاء جامعۃ الرشید کراچی

۲۱محرم۱۴۴۴ھ

واللہ سبحانہ وتعالی اعلم

مجیب

نواب الدین صاحب

مفتیان

سیّد عابد شاہ صاحب / محمد حسین خلیل خیل صاحب