021-36880325,0321-2560445

بِسْمِ اللَّـهِ الرَّحْمَـٰنِ الرَّحِيمِ

ask@almuftionline.com
AlmuftiName
فَسْئَلُوْٓا اَہْلَ الذِّکْرِ اِنْ کُنْتُمْ لاَ تَعْلَمُوْنَ
ALmufti12
سافٹ وئیرکوطےشدہ مدت کےگزرنےکےبعداستعمال کرنےکاحکم
70388خرید و فروخت کے احکامحقوق کی خریدوفروخت کے مسائل

سوال

کچھ کمپیوٹرسافٹ وئیرکمپنیاں خریدنےوالےکو سافٹ وئیرچیک کرنےکےلیےتیس دنوں کاٹرائل دیتےہیں۔کیاتیس دنوں کےبعد کمپیوٹر کی تاریخ پیچھےکرنا اور اپنےکاروبار کےاستعمال میں لاناجائز ہے؟

اَلجَوَابْ بِاسْمِ مُلْہِمِ الصَّوَابْ

کمپنی کی طرف سےطےشدہ مدت کےگزرنےکےبعدسافٹ وئیرکی تاریخ کوپیچھےکرکےیہ ظاہر کرناکہ ابھی تیس دن پورےنہیں ہوئےاوراس طرح اپنے استعمال میں لانا وعدہ خلافی اور دھوکہ ہے۔ شریعت میں وعدہ خلافی اوردھوکہ  سےمتعلق بہت وعیدیں آئی ہیں۔آپﷺ کی حدیث مبارک ہےکہ  جوشخص دھوکہ دے،وہ ہم میں سےنہیں ہے،اس لیےاس سےاجتناب لازم ہے۔

حوالہ جات
سنن الترمذي لمحمد الترمذي (3/ 606)
حدثنا علي بن حجر أخبرنا إسماعيل بن جعفر عن العلاء بن عبد الرحمن عن أبيه عن أبي هريرة  أن رسول الله صلى الله عليه و سلم مر على صبرة من طعام فأدخل يده فيها فنالت أصابعه بللا فقال يا صاحب الطعام ! ما هذا ؟ قال أصابته السماء يا رسول الله ! قال أفلا جعلته فوق الطعام حتى يراه الناس ؟ ثم قال من غش فليس منا۔۔۔
الجمع بين الصحيحين البخاري ومسلم (3/ 81)
التاسع والثلاثون بعد المائة عن أبي أنس مالك بن أبي عامر عن أبي هريرة عن النبي {صلى الله عليه وسلم} قال آية المنافق ثلاث إذا حدث كذب وإذا وعد أخلف وإذا ائتمن خان وأخرجه مسلم۔

ضیاءاللہ

دارالافتا ءجامعۃالرشید کراچی

11ربیع الاول 1442ھ

واللہ سبحانہ وتعالی اعلم

مجیب

ضیاء اللہ بن عبد المالک

مفتیان

سیّد عابد شاہ صاحب / سعید احمد حسن صاحب