021-36880325,0321-2560445

بِسْمِ اللَّـهِ الرَّحْمَـٰنِ الرَّحِيمِ

ask@almuftionline.com
AlmuftiName
فَسْئَلُوْٓا اَہْلَ الذِّکْرِ اِنْ کُنْتُمْ لاَ تَعْلَمُوْنَ
ALmufti12
شوہر کو واپس دئیے گئے زیور پر قبضے سے پہلے بیوی کا انتقال ہوجانا
70153ہبہ اور صدقہ کے مسائلہبہ واپس کرنے کابیان

سوال

شوہر اور بیوی کا کسی بات پر جھگڑا ہوا اور شوہر نے بیوی کو گھر سےنکال دیا،بیوی نے جاتے وقت شوہر کے دیئے ہوئے زیورات شوہر کی بہن کے حوالے کردیئے کہ جب میں نے اس گھر میں نہیں رہنا تو ان زیورات کو بھی نہیں لے جانا چاہتی،اس کے بعد شوہر کی بہن نے وہ زیورات ابھی شوہر کے حوالے نہیں کئے تھے کہ بیوی کا انتقال ہوگیا،اب اس صورت میں یہ زیورات کس کی ملکیت سمجھے جائیں گے،بیوی کے یا شوہر کے؟

اَلجَوَابْ بِاسْمِ مُلْہِمِ الصَّوَابْ

بیوی کی جانب سے شوہر کا دیا گیا زیور شوہر کو واپس کرنا ہبہ کے حکم میں ہے اور ہبہ کی تکمیل کے لیے قبضہ شرط ہے،اس کے بغیر ہبہ مکمل نہیں ہوتا،چونکہ مذکورہ صورت میں یہ زیور شوہر کے قبضے میں آنے سے پہلے بیوی کا انتقال ہوگیا ہے،اس لیے یہ زیور بیوی کے ترکہ)وفات کے وقت ان کی ملک جو سونا،چاندی،نقدی،جائیداد یا ان کے علاوہ جو بھی چھوٹا بڑا سامان ان کی ملک میں تھا سب ان کا ترکہ ہے(  میں شامل ہوگا اور بیوی کی وفات کے وقت موجود ورثہ میں ان کے شرعی حصوں کے بقدر تقسیم ہوگا۔

حوالہ جات
"الدر المختار " (5/ 705):
"وفي المجتبى لا تجوز الإقالة في الهبة والصدقة في المحارم إلا بالقبض؛ لأنها هبة ثم قال: وكل شيء يفسخه الحاكم إذا اختصما إليه فهذا حكمه".
قال العلامة ابن عابدین رحمہ اللہ:" (قوله: وكل شيء يفسخه) قيل الظاهر أنه سقط منه لفظة لا، والأصل: لا يفسخه كما هو الواقع في الخانية اهـ وبه يظهر المعنى ويكون المراد منه تعميم المحارم وغيرهم مما لا رجوع في هبتهم".

محمد طارق

دارالافتاءجامعۃالرشید

11/صفر1442ھ

واللہ سبحانہ وتعالی اعلم

مجیب

محمد طارق صاحب

مفتیان

سیّد عابد شاہ صاحب / سعید احمد حسن صاحب