021-36880325,0321-2560445

بِسْمِ اللَّـهِ الرَّحْمَـٰنِ الرَّحِيمِ

ask@almuftionline.com
AlmuftiName
فَسْئَلُوْٓا اَہْلَ الذِّکْرِ اِنْ کُنْتُمْ لاَ تَعْلَمُوْنَ
ALmufti12
مبتدأۃ خاتون کو دس دن سے زائد خون آتا رہا
70404/60پاکی کے مسائلحیض،نفاس اور استحاضہ کا بیان

سوال

خاتون کا سوال ہے کہ  ان کی بیٹی کو پہلی مرتبہ جو خون جاری ہوا تو دس دن گزرنے کے بعد بھی جاری رہا سولہویں دن بند ہوا ہے اس کی مدت حیض کیا ہوگی؟ اور ان کی بہن کی بیٹی کے ساتھ بھی یہی مسئلہ درپیش ہوا کہ پہلی مرتبہ میں خون دس دن کے اندر نہیں رکا بلکہ بارہویں دن جا کر بند ہوا ہے اب ان کی مدت حیض کیا ہوگی؟ذرا یہ بھی رہنمائی فرمادیں کہ یہ کسی بیماری کی وجہ سے ہے یا نارمل ہے؟ہمارے خاندان میں پہلے کبھی ایسے نہیں سنا۔

اَلجَوَابْ بِاسْمِ مُلْہِمِ الصَّوَابْ

مذکورہ صورت  میں ان دونوں لڑکیوں کی مدت حیض دس دن  شمار ہوگی،بقیہ ایام استحاضہ کے شمار ہوں گے۔رہی بات بیماری کی تو ڈاکٹر حضرات بہتر بتا سکتے ہیں۔

حوالہ جات
الدر المختار وحاشية ابن عابدين (رد المحتار) (1/ 286)
والحاصل أن المبتدأة إذا استمر دمها فحيضها في كل شهر عشرة.
الدر المختار وحاشية ابن عابدين (رد المحتار) (1/ 300)
(قوله وكذا الحيض) يعني إن زاد على عشرة في المبتدأة فالزائد استحاضة.

محمد حمزہ سلیمان

دارالافتا ء،جامعۃالرشید ،کراچی

١۴/ربیع الاول    ۱۴۴۲ھ

واللہ سبحانہ وتعالی اعلم

مجیب

محمد حمزہ سلیمان بن محمد سلیمان

مفتیان

آفتاب احمد صاحب / سیّد عابد شاہ صاحب