021-36880325,0321-2560445

بِسْمِ اللَّـهِ الرَّحْمَـٰنِ الرَّحِيمِ

ask@almuftionline.com
AlmuftiName
فَسْئَلُوْٓا اَہْلَ الذِّکْرِ اِنْ کُنْتُمْ لاَ تَعْلَمُوْنَ
ALmufti12
ترکہ میں سے صدقہ کرنا
70525میراث کے مسائلمیراث کے متفرق مسائل

سوال

میرےبھائی  مشکوراحمد کا انتقال ہوا ہے۔ ان کے تین بچے ہیں ۔دو بیٹے 13 اور 14 سال کے ہیں اور ایک بیٹی 11 سال کی ہے۔انہوں نے میراث میں ایک عدد مکان ،ایک عدد گاڑی ،ایک عدد موٹر سائیکل ،گھریلو سامان اور بینک بیلنس وغیرہ چھوڑا ہے۔ ؟میں ان کا بھائی ہوں۔کیا میں میراث میں سے اپنے مرحوم بھائی اور مرحوم والد کے لیے صدقہ جاریہ کرسکتا ہوں۔؟

اَلجَوَابْ بِاسْمِ مُلْہِمِ الصَّوَابْ

باپ کا ترکہ شرعی اصولوں کے مطابق تمام ورثہ میں تقسیم کرنا ضروری ہےاوراس میں سے  مرحوم بھائی اور والدکی ایصال ثواب کے لیے صدقہ کرناجائز نہیں ہے،البتہ اپنے مال سے ان کی ایصال ثواب کے لیےصدقہ کرسکتے ہیں۔

حوالہ جات

زین الدین

دارالافتا ء،جامعۃالرشید ،کراچی

۲۲/ربیع الاول   ۱۴۴۲ھ

واللہ سبحانہ وتعالی اعلم

مجیب

زین الدین ولد عبداللہ

مفتیان

آفتاب احمد صاحب / سیّد عابد شاہ صاحب