021-36880325,0321-2560445

بِسْمِ اللَّـهِ الرَّحْمَـٰنِ الرَّحِيمِ

ask@almuftionline.com
AlmuftiName
فَسْئَلُوْٓا اَہْلَ الذِّکْرِ اِنْ کُنْتُمْ لاَ تَعْلَمُوْنَ
ALmufti12
ایک بھائی اور چھ بہنوں میں میراث کی تقسیم
70522میراث کے مسائلمیراث کے متفرق مسائل

سوال

 بھائی کا برطانیہ میں انتقال ہواہے،اُس کےورثہ میں ایک بھائی ،چھ بہنیں ،ایک غیر مسلم بیوی،ایک غیر  مسلم بیٹی،ایک چچا اور ایک خالہ ہیں۔میراث کی تقسیم کس طرح ہوگی؟

اَلجَوَابْ بِاسْمِ مُلْہِمِ الصَّوَابْ

آپ کے مرحوم بھائی کےترکہ کی تقسیم اس طرح ہوگی کہ مرحوم نےبوقت انتقال اپنی ملکیت میں جوکچھ منقولہ وغیرمنقولہ چھوٹابڑاسازوسامان چھوڑا ہےاور مرحوم کا وہ قرض جو کسی کے ذمہ واجب الاداء ہو،یہ سب میت کا ترکہ ہے۔(لیکن صورت مسئولہ میں چونکہ برطانوی حکومت نےاُنکی ذاتی جائیداد غیر مسلم بیوی اور بیٹی میں تقسیم کردی ہے اور وہ واپسی لینا ممکن بھی نہیں ہے،اس لئے مرحوم کےورثہ میں صرف وہ جائیداد تقسیم ہوگی جو اُنکو والد کےترکہ میں سےملےگی)

والد کےترکہ سے ملنےوالےحصےمیں سےسب سے پہلےمرحوم کےکفن دفن کے متوسط اخراجات نکالے جائیں،البتہ اگر کسی نے بطوراحسان ادا کردیئے ہوں تو پھریہ اخراجات نکالنےکی ضرورت نہیں۔اس کے بعد مرحوم کا وہ قرض ادا کیا جائےجس کی ادائیگی مرحوم کے ذمہ واجب ہو(جیسا کہ مذکورہ صورت میں مرحوم کےذمہ اپنی بہن کےپندرہ ہزار برطانوی پاؤنڈز ہیں)۔اس کے بعد اگر مرحوم نے کسی غیر وارث کےحق میں کوئی جائز وصیت کی ہوتو بقیہ ترکہ میں سے ایک تہائی کی حد تک اس پر عمل کیا جائے۔اس کے بعداگر کچھ  باقی بچے، اس کو کل8حصوں میں تقسیم کرکےبھائی کو دو حصےیعنی کل مال کا25%اور ہربہن کو 1حصہ یعنی 12.5%ملےگا۔باقی مرحوم کی غیرمسلم بیوی اور بیٹی شرعاً وارث نہیں ہیں۔

حوالہ جات
القرآن الکریم
{يُوصِيكُمُ اللَّهُ فِي أَوْلَادِكُمْ لِلذَّكَرِ مِثْلُ حَظِّ الْأُنْثَيَيْنِ} [النساء: 11]
الدر المختار وحاشية ابن عابدين (رد المحتار) (6/ 759)
(يبدأ من تركة الميت الخالية عن تعلق حق الغير بعينها كالرهن والعبد الجاني) ۔۔۔ (بتجهيزه) يعم التكفين (من غير تقتير ولا تبذير) ۔۔۔ (ثم) تقدم (ديونه التي لها مطالب من جهة العباد) ويقدم دين الصحة على دين المرض۔۔۔ (وأما دين الله تعالى فإن أوصى به وجب تنفيذه من ثلث الباقي وإلا لا ثم) تقدم (وصيته)۔۔۔ (ثم) رابعا بل خامسا (يقسم الباقي) بعد ذلك (بين ورثته) ۔۔۔۔ (وموانعه) على ما هنا أربعة۔۔۔۔(واختلاف الدين) إسلاما وكفرا

واللہ سبحانہ و تعالی اعلم

  سید قطب الدین حیدر

 دارالافتا ءجامعۃالرشید کراچی

واللہ سبحانہ وتعالی اعلم

مجیب

سید قطب الدین حیدر بن سید امین الدین پاشا

مفتیان

آفتاب احمد صاحب / سیّد عابد شاہ صاحب