021-36880325,0321-2560445

بِسْمِ اللَّـهِ الرَّحْمَـٰنِ الرَّحِيمِ

ask@almuftionline.com
AlmuftiName
فَسْئَلُوْٓا اَہْلَ الذِّکْرِ اِنْ کُنْتُمْ لاَ تَعْلَمُوْنَ
ALmufti12
ذی الحجہ کے مہینے میں ایام بیض کے روزے رکھنے کا حکم
70675روزے کا بیاننفلی روزے کا بیان

سوال

کیا فرماتے ہیں مفتیان کرام اس مسئلے کے بارے میں کہ ذی الحجہ کے مہینے میں ایام بیض کے روزے کب رکھے جائیں کیونکہ عام طور پر ایام بیض 13، 14 اور 15 تاریخ کو ہوتے ہیں اور تیرھویں تاریخ ایام بیض کے ساتھ ساتھ ایام تشریق کا دن بھی ہے اور ایام ےشریق میں روزے رکھنے سے منع فرمایا ہے ۔لہذا رہنمائی فرمائیں ۔

اَلجَوَابْ بِاسْمِ مُلْہِمِ الصَّوَابْ

ایام بیض کے حوالے سے مختلف احادیث وارد یوئی ہیں  بعض احادیث میں مطلق تین دن روزے رکھنے کا ذکر آیا ہے اور بعض احادیث میں تیرہ ، چودہ اور پندرہ تاریخ کو روزے رکھنے کا حکم آیا ہے ، ذی الحجہ کے مہینہ میں چونکہ ایام التشریق کے دنوں میں تیرہ تاریخ کو روزہ رکھنا منع ہے لہذا چودہ ، پندرہ اور سولہ کو روزے رکھے جائیں تا کہ جتنا ممکن ہو ایام بیض پر عمل ہوجائے اور تین دن مکمل ہونے کا ثواب بھی مل جائے۔

حوالہ جات
روی الإمام الترمذی عن معاذۃ ، قالت : قلت لعائشۃ : أکان رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم یصوم ثلاثۃ أیام من کل شھر ؟قالت نعم ، قلت : من أیۃ کان یصوم ؟ قالت : کان لا یبالی من أیۃ صام .(سنن الترمذی :127/2)
روی الإمام أبو داود عن ابن ملحام القیسی ، عن أبیہ قال : کان رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم یأمرنا أن نصوم البیض : ثلاث عشر ، و أربع عشر ، وخمس عشر ، قال : وقال: ھن کھیئۃ الدھر .(سسن أبی داود :569/2)
قال جماعۃ من العلماء : ویثتثنی ثالث عشرطمن ذی الحجۃ فلا یصومہ ؛ لکونہ من أیام التشریق ، فیبدل بالسادس عشرمنہ کما قال القیلوب.
( الموسوعۃ الفقہیۃ الکویتیۃ: 94/2)

سردارحسین

دارالافتاء جامعۃ الرشید کراچی

1442/04/06ھ

واللہ سبحانہ وتعالی اعلم

مجیب

سردارحسین بن فاتح رحمان

مفتیان

ابولبابہ شاہ منصور صاحب / شہبازعلی صاحب