021-36880325,0321-2560445

بِسْمِ اللَّـهِ الرَّحْمَـٰنِ الرَّحِيمِ

ask@almuftionline.com
AlmuftiName
فَسْئَلُوْٓا اَہْلَ الذِّکْرِ اِنْ کُنْتُمْ لاَ تَعْلَمُوْنَ
ALmufti12
ایمازون "ایف بی اےFBA” کا حکم
70698خرید و فروخت کے احکامخرید و فروخت کے جدید اور متفرق مسائل

سوال

ایمازون ایف بی اے (FBA) کی شرعی حیثیت کیا ہے؟

اَلجَوَابْ بِاسْمِ مُلْہِمِ الصَّوَابْ

 ہماری معلومات کے مطابق ایمازون ایف بی اے (Fulfilled By Amazon) کا موجودہ طریقہ کار یہ ہے کہ ایمازون پر کسی چیز کو فروخت کرنے والا شخص اولاً اس چیز کو مینوفیکچرر سے خریدتا ہے اور اسے ایمازون کے گودام میں پہنچانے کا کہتا ہے۔ یہ چیز ایمازون کے گودام میں اس شخص کی ملکیت کے طور پر محفوظ ہوتی ہے۔ جب کوئی خریدار ایمازون پر اس فروخت کنندہ سے خریدتا ہے تو اس کے حکم پر ایمازون اس چیز کو پیک کر کے خریدار کو بھیج دیتی ہے۔

مذکورہ بالا صورت کے مطابق چونکہ فروخت کنندہ اولاً مینوفیکچرر سے خرید کر اس کا مالک بنتا ہے اور  اس کے بعد  ایمازون اس پر بطور وکیل قبضہ کرتی ہے۔ لہذا اگر اس چیز میں شرعاً کوئی اور عدم جواز کی وجہ نہ پائی جائے (مثلاً وہ کوئی حرام شے نہ ہو وغیرہ) تو  ایمازون کے قبضہ کرنے کے بعد فروخت کنندہ کا اس کو بیچنا شرعاً جائز ہے۔

مذکورہ جواب ایمازون کے مذکورہ بالا طریقہ کار کے مطابق لکھا گیا ہے۔ اگر طریقہ کار اس سے مختلف ہو یا آئندہ کبھی ایمازون کی پالیسی بدل جانے کی وجہ سے طریقہ کار بھی بدل جائے تو اس پر  اس جواب کا اطلاق نہیں ہوگا۔

حوالہ جات
 
(ومنها) وهو شرط انعقاد البيع للبائع أن يكون مملوكا للبائع عند البيع فإن لم يكن لا ينعقد۔۔۔.
(بدائع الصنائع، 5/146، ط: دار الكتب العلمية)
 
للمشتري أن يبيع المبيع لآخر قبل قبضه إن كان عقارا وإلا فلا.
(مجلة الاحكام العدلية، 1/52، ط: نور محمد)
 
Amazon has one of the most advanced fulfillment networks in the world. With Fulfillment by Amazon (FBA), you store your products in Amazon's fulfillment centers, and we pick, pack, ship, and provide customer service for these products. FBA can help you scale your business and reach more customers.
(https://sell.amazon.com/fulfillment-by-amazon.html Retrieved on 17/11/2020)

محمد اویس پراچہ     

دار الافتاء، جامعۃ الرشید

تاریخ: 07/ ربیع الثانی 1442ھ

واللہ سبحانہ وتعالی اعلم

مجیب

محمد اویس پراچہ

مفتیان

سیّد عابد شاہ صاحب / محمد حسین خلیل خیل صاحب