021-36880325,0321-2560445

بِسْمِ اللَّـهِ الرَّحْمَـٰنِ الرَّحِيمِ

ask@almuftionline.com
AlmuftiName
فَسْئَلُوْٓا اَہْلَ الذِّکْرِ اِنْ کُنْتُمْ لاَ تَعْلَمُوْنَ
ALmufti12
بیگو لائیو(Bigo Live) ایپلی کیشن سے کمائی کا حکم
70700جائز و ناجائزامور کا بیانخریدو فروخت اور کمائی کے متفرق مسائل

سوال

سوال:کیا Bigo Live  کی کمائی حلال ہے اگر ہم لڑکیوں سے بات نہ کریں؟

وضاحت: Bigo Live ایک ایپلی کیشن ہے جو درج ذیل مقاصد کے لیے استعمال کیا جاتا ہے:

  1. اپنا کوئی فعل، عمل، صلاحیت، ہنر یا بیان لائیو دکھانا یا کوئی ویڈیو بناکر دینا۔
  2. دنیا کے کسی بھی ملک کے لوگوں کے ساتھ لائیو بات چیت کرنا۔
  3. دنیا کے کسی بھی ملک کے لوگوں کو لائیو دیکھنا جو اس ایپ کو استعمال کرتے ہیں۔
  4. لائیو گیمز کھیلنا یا دوسرے لوگوں کے گیمز دیکھنا۔

اَلجَوَابْ بِاسْمِ مُلْہِمِ الصَّوَابْ

Bigo Live سے کمائی درج ذیل شرائط کے ساتھ جائز ہے:

  1. غیرمحرم لڑکے لڑکیوں کی آپس میں بات چیت نہ ہو۔
  2. گانے اور میوزک نہ ہو۔
  3. ڈانس اور نامناسب حرکات نہ ہوں۔

ان شرائط کا لحاظ رکھتے ہوئے اگر اس ایپلی کیشن کا مفید استعمال کیا جائے، جیسا کہ تعلیمی مقاصد کے لیے اس کو استعمال کیا جاسکتا ہے، تو پھر اس کی کمائی جائز ہے۔ چونکہ لوگ عموماً اور زیادہ تر یہ ایپ غیرمحرم کے ساتھ بات چیت کرنے، وقت گزارنے اور تفریح کے لیے فضول حرکتیں کرنے کے لیے استعمال کرتے ہیں، اس لیے بہتر یہی ہے کہ اس کا استعمال نہ کیا جائے۔ 

حوالہ جات

سیف اللہ

        دارالافتا ءجامعۃالرشید کراچی

             ھ09/04/1442

واللہ سبحانہ وتعالی اعلم

مجیب

سیف اللہ بن زینت خان

مفتیان

سیّد عابد شاہ صاحب / محمد حسین خلیل خیل صاحب