021-36880325,0321-2560445

بِسْمِ اللَّـهِ الرَّحْمَـٰنِ الرَّحِيمِ

ask@almuftionline.com
AlmuftiName
فَسْئَلُوْٓا اَہْلَ الذِّکْرِ اِنْ کُنْتُمْ لاَ تَعْلَمُوْنَ
ALmufti12
طلاق کے بعد بچوں کاخرچہ والدکے ذمہ ہے
70704نان نفقہ کے مسائلنان نفقہ کے متفرق مسائل

سوال

طلاق واقع ہوجانے کی صورت میں بچوں کاخرچہ باپ کے ذمہ ہے یانہیں؟

اَلجَوَابْ بِاسْمِ مُلْہِمِ الصَّوَابْ

بچوں کانان ونفقہ والدکے ذمہ ہے،لہذابچے جب تک بالغ نہ ہوجائیں توان کانان ونفقہ والد{آپ} کے ذمہ شرعی طورپرلازم ہے۔نیزاگروالدہ بدعقیدہ ہے توبچوں کوپرورش کےلئےاس کے پاس رکھنابھی جائزنہیں،آپ پرلازم ہے کہ بچوں کواپنی تربیت میں رکھ کراس عورت کی بدعقیدگی سے محفوظ رکھیں۔

حوالہ جات
فی الفتاوى الهندية  (ج 11 / ص 434):
 نفقة الأولاد الصغار على الأب لا يشاركه فيها أحد۔

۔۔۔

واللہ سبحانہ وتعالی اعلم

مجیب

محمد اویس صاحب

مفتیان

آفتاب احمد صاحب / سیّد عابد شاہ صاحب