021-36880325,0321-2560445

بِسْمِ اللَّـهِ الرَّحْمَـٰنِ الرَّحِيمِ

ask@almuftionline.com
AlmuftiName
فَسْئَلُوْٓا اَہْلَ الذِّکْرِ اِنْ کُنْتُمْ لاَ تَعْلَمُوْنَ
ALmufti12
جعلی سرٹیفیکیٹ بنوانا
70712جائز و ناجائزامور کا بیانخریدو فروخت اور کمائی کے متفرق مسائل

سوال

بعض لوگ اپنے کسی رشتہ دار دوست یا بھائی وغیرہ کی کمپنی کو بغیر پیسوں کے یہ کارڈ دیتے ہیں اور سال کے آخر میں ان کی کمپنی سے سال بھر کے تجربے کا سرٹیفیکٹ لے لیتے ہیں،جبکہ انہوں ایک دن بھی کمپنی میں کام نہیں کیا ہوتا،کیا اس طریقے سے  اپنا کارڈ کسی تعلق والے کو دینا اور اس پر تجربہ کا سرٹیفیکٹ لینا درست ہے؟اور کمپنی کا اس کارڈ پر منافع کمانا کیسا ہے؟

اَلجَوَابْ بِاسْمِ مُلْہِمِ الصَّوَابْ

کام کیے بغیر محض تعلقات کی بنیاد پر کام کے تجربے کا سرٹیفیکٹ لینا اور دینا جائز نہیں،بقیہ کمپنی کا اس طرح دھوکے سے PECسے لائسنس لینا اگرچہ ناجائز اور گناہ کبیرہ ہے،لیکن اس کی وجہ سے کمپنی کے مختلف پروجیکٹس پر کیے گئے کام کی اجرت حرام نہیں ہوگی،کیونکہ اجرت رجسٹریشن کے بدلے نہیں ملتی،بلکہ کام کے بدلے ملتی ہے۔

 

حوالہ جات
 
"رد المحتار" (3/ 156):
"والأجرة إنما تكون في مقابلة العمل".

محمد طارق

دارالافتاءجامعۃالرشید

10/ربیع الثانی1442ھ

واللہ سبحانہ وتعالی اعلم

مجیب

محمد طارق صاحب

مفتیان

آفتاب احمد صاحب / سیّد عابد شاہ صاحب