021-36880325,0321-2560445

بِسْمِ اللَّـهِ الرَّحْمَـٰنِ الرَّحِيمِ

ask@almuftionline.com
AlmuftiName
فَسْئَلُوْٓا اَہْلَ الذِّکْرِ اِنْ کُنْتُمْ لاَ تَعْلَمُوْنَ
ALmufti12
حرام پیسوں سے ہونے والی شادی میں شرکت کا حکم
70989/60جائز و ناجائزامور کا بیانہدیہ اور مہمان نوازی کے مسائل

سوال

ایک دوست ہے ،جن کا نکاح ہےاور انکے نکاح میں انکے بہنوئی سارا خرچ اٹھا رہے ہیں جن کی کمائی کا ذریعہ حرام ہے مجھے یہ بات اچھی طرح معلوم ہےتو کیا میرا اپنے دوست کی شادی میں جانا اور کھانا درست ہوگا؟

اَلجَوَابْ بِاسْمِ مُلْہِمِ الصَّوَابْ

ایسی شادی میں کھانا پینا  جائز نہیں، البتہ اگر دوست سے ایسا تعلق ہے کہ دعوت میں شرکت کرنے میں اس کی

اصلاح کی امید ہوتو اس نیت سے دعوت میں شرکت کرلی جائے اور کھانے کے وقت سے پہلےواپسی کر لی جائے

لیکن اگر دعوت  قبول نہ کرنے  سے اصلاح کی امیدہوتو دعوت میں بھی شرکت نہ کی جائے ۔

حوالہ جات
الفتاوى الهندية (43/ 320)
 أهدى إلى رجل شيئا أو أضافه إن كان غالب ماله من الحلال فلا بأس إلا أن يعلم بأنه حرام ، فإن
كان الغالب هو الحرام ينبغي أن لا يقبل الهدية ، ولا يأكل الطعام إلا أن يخبره بأنه حلال ورثته أو
استقرضته من رجل ، كذا في الينابيع .
تبيين الحقائق شرح كنز الدقائق وحاشية الشلبي (6/ 13)
 إن كان محترما يعلم أنه لو دخل عليهم يتركون ذلك احتراما له فعليه أن يذهب؛ لأن فيه ترك
المعصية والنهي عن المنكر، وإن علم أنه لو دخل عليهم لا يتركون فلا يدخل عليهم.
مجمع الأنهر في شرح ملتقى الأبحر (2/ 362)
(والقاف القرابة) ؛ لأن المقصود منها صلة الرحم.      

مصطفی جمال

دارالافتاء جامعۃ الرشید کراچی

24٫05٫1442ھ

واللہ سبحانہ وتعالی اعلم

مجیب

مصطفیٰ جمال بن جمال الدین احمد

مفتیان

محمد حسین خلیل خیل صاحب / سعید احمد حسن صاحب