021-36880325,0321-2560445

بِسْمِ اللَّـهِ الرَّحْمَـٰنِ الرَّحِيمِ

ask@almuftionline.com
AlmuftiName
فَسْئَلُوْٓا اَہْلَ الذِّکْرِ اِنْ کُنْتُمْ لاَ تَعْلَمُوْنَ
ALmufti12
چیک کم قیمت میں فروخت کرنا
71090سود اور جوے کے مسائلسود اورجوا کے متفرق احکام

سوال

پانچ لاکھ روپےکا چیک جو مستقبل کی تاریخ میں کیش ہوگا ،اس کو وصول کرنا اور فوری طورپراس چیک کے حامل کو چار لاکھ 80ہزار ادا کرنے کا کیا حکم ہے ؟

اَلجَوَابْ بِاسْمِ مُلْہِمِ الصَّوَابْ

میعادی چیک کواصل قیمت سے کم قیمت پرفروخت کرناجائزنہیں ہے ، اس لیے کہ اس میں نقد لی گئی رقم قرض ہے اورمستقبل میں قرض کی  ادائیگی کے لیےچیک دیاگیا ہے ،جس میں کچھ رقم اضافی ہے، قرض پر اضافی رقم لیناسود کی بناء پر نا جائز ہے۔

اگرکہیں سخت مجبوری ہوکہ اصل میعاد تک آدمی کارکنا یا انتظار کرنا ممکن نہ ہوتوایسی مجبوری میں اس کی جائزمتبادل صورت یہ ہوسکتی ہےکہ یہاں دومعاملے الگ الگ کئے جائیں ،ایک معاملہ یہ کیاجائے کہ جس کو یہ چیک دیناچاہتاہے اس کو بینک سے چیک کیش کرانے کا وکیل بنائےا وراس کے بدلہ اجرت کےطورپرکچھ رقم متعین کرکےپیشگی دیدے ، دوسرامعاملہ یہ کیاجائے کہ چیک والا شخص  اس دوسرے آدمی سے، جس کوچیک دیناچاہتاہے، اتنی رقم قرض لےلے جتنی  کہ چیک میں رقم لکھی ہے ،پھروہ شخص بینک سےچیک کیش کراکر رقم کو اپنے قرض کے طور پر وصول کرلے۔اس طرح اس کو قرض کی رقم بھی مل جائےگی،اور پیشگی وہ اپنی وکالت کی اجرت بھی وصول کرچکا ہے۔

واضح رہے کہ اس متبادل معاملہ کےجوازکےلیے مندرجہ ذیل چندشرائط ہیں:

  • مذکورہ دونوں عقو(وکالت اورقرض ) کوبالکل الگ الگ رکھاجائے ۔
  • وکیل کی اجرت کوچیک کی تاریخ کےساتھ مربوط نہ کیاجائے، یعنی بینک سےپیسے وصول ہونے کی تاریخ کےکم

یازیادہ ہونے پروکالت کومربوط نہ کیاجائے ،مثلاًاگرجلدی پیسےمل گئے تواجرت کم اوردیرسےسےملے توزیادہ ہوگی ۔

  • قرض دینےکی وجہ سے وکیل کی اجرت میں اضافہ نہ کیاجائے ۔
  • اگرخدانخواستہ چیک باؤنس ہوگیایعنی اس کی رقم وصول نہ ہوئی پھربھی مقروض اپنی قرض دی ہوئی رقم واپس

لےسکتاہے۔

حوالہ جات
الدر المختار وحاشية ابن عابدين (5/ 166):
(قوله كل قرض جر نفعا حرام) أي إذا كان مشروطا كما علم مما نقله عن البحر، وعن الخلاصة وفي الذخيرة وإن لم يكن النفع مشروطا في القرض، فعلى قول الكرخي لا بأس به۔

سید نوید اللہ

دارالافتاء،جامعۃ الرشید

25/جمادی الاولی1442ھ

واللہ سبحانہ وتعالی اعلم

مجیب

سید نوید اللہ

مفتیان

سیّد عابد شاہ صاحب / محمد حسین خلیل خیل صاحب