021-36880325,0321-2560445

بِسْمِ اللَّـهِ الرَّحْمَـٰنِ الرَّحِيمِ

ask@almuftionline.com
AlmuftiName
فَسْئَلُوْٓا اَہْلَ الذِّکْرِ اِنْ کُنْتُمْ لاَ تَعْلَمُوْنَ
ALmufti12
مرد کے فوت ہو جانے کے بعد پنشن کس کا حق ہے ؟
70954ہبہ اور صدقہ کے مسائلہبہ کےمتفرق مسائل

سوال

ایک آدمی پرائیوٹ ادارے سے ریٹائرڈ تھا اور اس کو پنشن مل رہی تھی ۔ انتقال کے بعد کاغذات اس کی بیوی کے نام پر کر دیے گئے ۔ سوال یہ ہے کہ اس پنشن میں کس کس کا حق ہے ؟

اس آدمی کی ایک بیوی پہلے فوت ہو چکی ہے اور اس بیوی سے تین بیٹیاں ہیں جو شادی شدہ ہیں جبکہ ایک بیٹی غیر شادی شدہ ہے اور ایک بیٹا بھی شادی شدہ ہے ۔جو بیوی زندہ ہے ، اس کی صرف ایک بیٹی ہے اور غیر شادی شدہ ہے ۔

اَلجَوَابْ بِاسْمِ مُلْہِمِ الصَّوَابْ

کسی سرکاری یا پرائیوٹ ادارے کے ملازم کو مدت ملازمت ختم ہو جانے کے بعد سرکار یا ادارے کی جانب سے ماہانہ جو رقم ( پنشن )ملتی ہے ، وہ تبرع ( انعام ) کے طور پر دی جاتی ہے ،لہذا ملازم کی وفات کی صورت میں ایسی پنشن کے بارے میں   ادارے کے قوانین کا اعتبار ہو گا  ۔صورت مسئولہ میں مرد کے فوت ہو جانے کے بعدجو کاغذات اس کی بیوی کے نام پر کر دیے گئے ہیں ،اگر اس کی وجہ یہ ہے کہ ادارے کے قانون کے مطابق ایسے میں پنشن صرف اس بیوی کوہی ملتی ہے    جو بیوی حیات ہو تو ایسی صورت میں پنشن صرف اس بیوی کا حق ہے۔دیگر ورثاء کو اس میں سے کسی قسم کے حصے کا مطالبہ کرنے کا حق نہیں، البتہ اگر ادارے کا قانون اس سے مختلف ہے اور بیوی کے نام صرف انتظامی طور پر منتقلی ہوئی ہے تو پھر شرعی حکم بھی ادارے کے قانون کے مطابق ہو گا ۔  

حوالہ جات
الدر المختار وحاشية ابن عابدين (رد المحتار) (5/ 687)
 (هي) لغة: التفضل على الغير ولو غير مال. وشرعا: (تمليك العين مجانا) أي بلا عوض لا أن عدم العوض شرط فيه
 (وسببها إرادة الخير للواهب) دنيوي كعوض ومحبة وحسن ثناء، وأخروي: قال الإمام أبو منصور يجب على المؤمن أن يعلم ولده الجود والإحسان كما يجب عليه أن يعلمه التوحيد والإيمان؛ إذ حب الدنيا رأس كل خطيئة نهاية مندوبة وقبولها سنة قال - صلى الله عليه وسلم - «تهادوا تحابوا» .

عبدالدیان اعوان

دارالافتاء جامعۃ الرشید کراچی

واللہ سبحانہ وتعالی اعلم

مجیب

عبدالدیان اعوان بن عبد الرزاق

مفتیان

سیّد عابد شاہ صاحب / سعید احمد حسن صاحب