021-36880325,0321-2560445

بِسْمِ اللَّـهِ الرَّحْمَـٰنِ الرَّحِيمِ

ask@almuftionline.com
AlmuftiName
فَسْئَلُوْٓا اَہْلَ الذِّکْرِ اِنْ کُنْتُمْ لاَ تَعْلَمُوْنَ
ALmufti12
بیوی کا ہدیہ واپس کرنے کا حکم
71037ہبہ اور صدقہ کے مسائلہبہ واپس کرنے کابیان

سوال

کیا فرماتے ہیں مفتیان کرام  اس مسئلہ کے بارے میں کہ میری بیوی نے مجھے اپنا سونا اپنی رضا مندی سے ہدیہ کیا اور صراحت کی کہ میں آپ کو اپنا سونا بطور ہدیہ دیتی ہوں ، اب وہ مجھ سے اپنا سونا واپس مانگ رہی ہے  ۔ کیا مجھ پر یہ سونا واپس کرنا واجب ہے ؟ رہنمائی فرمائیں ۔

اَلجَوَابْ بِاسْمِ مُلْہِمِ الصَّوَابْ

اگر میاں بیوی ایک دوسرے کو کوئی چیز بطور ہدیہ دے،  تواس کی واپسی کا مطالبہ درست نہیں ، لہذا  اگر آپ کی بیوی نے واقعتاً سونا  آپ کو دلی رضا مندی سے ہدیہ کیا تھا تو اسے واپس کرنا واجب نہیں  ۔

حوالہ جات
قال العلامۃ نظام الدین رحمہ اللہ : وإذا وھب أحد الزوجین لصاحبہ لا یرجع فی الھبۃ وإن انقطع النکاح بینھما .(الفتاوی الھندیۃ :4/432)
قال العلامۃ الحصکفی رحمہ اللہ :فلو وھب لامرأۃ ثم نکحھا رجع ، ولو وھب لامرأتہ لا .
(درالمختار:8/512)
قال العلامۃ ابن نجیم رحمہ اللہ: قولہ: والزای الزوجیۃ أی الزوجیۃ مانعۃ  من الرجوع ؛لأن المقصود فیھا صلۃ الرحم أی الإحسان کما فی القرابۃ.(البحرالرائق:7/294)

سردارحسین

دارالافتاء،جامعۃ الرشید ،کراچی

27/جمادالاولی/1442ھ

واللہ سبحانہ وتعالی اعلم

مجیب

سردارحسین بن فاتح رحمان

مفتیان

ابولبابہ شاہ منصور صاحب / شہبازعلی صاحب