021-36880325,0321-2560445

بِسْمِ اللَّـهِ الرَّحْمَـٰنِ الرَّحِيمِ

ask@almuftionline.com
AlmuftiName
فَسْئَلُوْٓا اَہْلَ الذِّکْرِ اِنْ کُنْتُمْ لاَ تَعْلَمُوْنَ
ALmufti12
نمازمیں بھول کرایک سجدہ کرنےکاحکم
71167نماز کا بیاننماز کے فرائض و واجبات کا بیان

سوال

کیافرماتےہیں مفتیان کرام اس مسئلہ کےبارےمیں کہ ایک شخص نےنمازمیں بھول کرایک سجدہ کیااورپھرآخرمیں سجدہ سہوکیا،کیااس کی نماز ہوگئی، یانہیں ؟نیزنمازمیں دونوں سجدے فرض ہیں، یاایک ؟

اَلجَوَابْ بِاسْمِ مُلْہِمِ الصَّوَابْ

نمازمیں دونوں سجدےفرض ہیں، لہٰذااگرسہواایک سجدہ  چھوٹ جائے اوریاد آنےپر اگلی رکعت کے دو سجدوں کےساتھ، یانمازکےآخرمیں ادا کرلیا جائےاورآخرمیں سجدہ سہوکیاجائے،تونمازدرست ہوجاتی ہے، مگر صورت مذکورہ میں چونکہ دوسراسجدہ  سرےسےاداہی نہیں کیا ہے، لہٰذانمازنہیں ہوئی ،دوبارہ پڑھناضروری ہے۔

حوالہ جات
"الدرالمختارمع رد المحتار"1/463:
" (ورعاية الترتيب)..... (فيما يتكرر) ..... (في كل ركعة كالسجدة)..... حتى لو نسي سجدة من الأولى قضاها ولو بعد السلام قبل الكلام لكنه يتشهد ثم يسجد للسهو ثم يتشهد لأنه يبطل بالعود إلى الصلبية والتلاوية."           
"الفتاوی الھندیة"1/68:
"(الفصل الأول في فرائض الصلاة) وهي ست ....(ومنها السجود) السجود الثاني فرض كالأول بإجماع الأمة."
"مراقي الفلاح شرح متن نور الإيضاح " ص88:
و" يفترض "العود إلى السجود" الثاني لأن السجود الثاني كالأول فرض بإجماع الأمة."
"تبيين الحقائق شرح كنز الدقائق وحاشية الشِّلْبِيِّ"106/1:
حتى لو نسي سجدة من الركعة الأولى وقضاها في آخر الصلاة جاز ولو كان الترتيب فرضا لما جاز."

ذیشان گل بن انارگل

دارالافتاءجامعۃالرشیدکراچی

    28جمادی الاولی 1442ھ

واللہ سبحانہ وتعالی اعلم

مجیب

ذیشان گل بن انار گل

مفتیان

ابولبابہ شاہ منصور صاحب / فیصل احمد صاحب