021-36880325,0321-2560445

بِسْمِ اللَّـهِ الرَّحْمَـٰنِ الرَّحِيمِ

ask@almuftionline.com
AlmuftiName
فَسْئَلُوْٓا اَہْلَ الذِّکْرِ اِنْ کُنْتُمْ لاَ تَعْلَمُوْنَ
ALmufti12
بی فار یو (B4U) کمپنی کی ملٹی لیول مارکیٹنگ کا حکم
71227شرکت کے مسائلشرکت سے متعلق متفرق مسائل

سوال

بی فار یو کمپنی لوگوں سے انویسٹمنٹ لیتی ہے۔ اس کا ٹیم بلڈنگ کا سسٹم بھی ہے ڈائریکٹ سیلنگ یا ملٹی لیول مارکیٹنگ کا، اس کا کیا حکم ہے؟

اَلجَوَابْ بِاسْمِ مُلْہِمِ الصَّوَابْ

ملٹی لیول مارکیٹنگ کے رائج طریقہ کار  کا اصولی حکم یہ ہے کہ اگر کمپنی کا بنیادی معاملہ اور کاروبار درست ہو تو اس میں صرف پہلے لیول (یعنی ڈائریکٹ ممبر بنانے) کی کمیشن جائز ہے، اس کے بعد کے لیول کی کمیشن جائز نہیں۔ اور اگر کمپنی کا بنیادی معاملہ یا کاروبار درست نہ ہو تو کسی کو اس میں شامل کرنا جائز نہیں ہے اور اس کی اجرت لینا بھی شرعاً درست نہیں ہے ۔ اس اصول کی روشنی میں بی فار یو کا حکم یہ ہے کہ چونکہ کمپنی کا انویسٹمنٹ لینا ناجائز اور اس کا  کاروبار اور اس سے آنے والی آمدن مشتبہ ہے لہذا اس میں کسی کو شامل کروانا اور اس کی اجرت وصول کرنا بھی شرعاً جائز نہیں ہے۔

حوالہ جات
۔۔

محمد اویس پراچہ     

دار الافتاء، جامعۃ الرشید

تاریخ: 12/ جمادی الثانیۃ 1442ھ

واللہ سبحانہ وتعالی اعلم

مجیب

محمد اویس پراچہ

مفتیان

سیّد عابد شاہ صاحب / محمد حسین خلیل خیل صاحب