021-36880325,0321-2560445

بِسْمِ اللَّـهِ الرَّحْمَـٰنِ الرَّحِيمِ

ask@almuftionline.com
AlmuftiName
فَسْئَلُوْٓا اَہْلَ الذِّکْرِ اِنْ کُنْتُمْ لاَ تَعْلَمُوْنَ
ALmufti12
موٹے فوم پر سجدہ کرنے کا حکمموٹے فوم پر سجدہ کرنے کا حکم
71346نماز کا بیاننماز کے فرائض و واجبات کا بیان

سوال

ہمارے ہاں اکثر مساجد میں سردی کے موسم میں موٹی فوم بچھائی جاتی ہے، اُس پر سجدہ کرنے کا حکم ہے؟ اورکیا اُس پر نماز صحیح ہوجائے گی؟

اَلجَوَابْ بِاسْمِ مُلْہِمِ الصَّوَابْ

چونکہ ایک انچ موٹا فوم اتنا نرم اور موٹا نہیں ہوتا کہ اُس میں سر کو اندر کی جانب جمانے سے بھی اُس کی سختی اور ٹھوس پن محسوس نہ ہو، لہذا اُس پر سجدہ بھی جائز ہے اور نماز پڑھنا بھی درست ہے۔ البتہ نمازی کو چاہیے کہ وہ سر ٹکانے کا اہتمام بھی کرے۔

حوالہ جات
قال العلامۃ ابن عابدین رحمہ اللہ تعالی: قوله: (وأن يجد حجم الأرض): تفسيره أن الساجد لو بالغ لا يتسفل رأسه أبلغ من ذلك. فصح على طنفسة وحصير وحنطة وشعير وسرير وعجلة. وإن كانت على الأرض لا على ظهر حيوان، كبساط مشدود بين أشجار، ولا على أرز أو ذرة، إلا في جوالق أو ثلج إن لم يلبده، وكان يغيب فيه وجهه ولا يجد حجمه، أو حشيش، إلا إن وجد حجمه. ومن هنا يعلم الجواز على الطراحة القطن، فإن وجد الحجم جاز، وإلا، فلا، بحر.(رد المحتار: 1/501)
قال العلامۃ ابن نجیم رحمہ اللہ تعالی: ومن هنا يعلم جواز أداء الصلاة على الطراحة القطن،فإن وجد الحجم جاز، وإلا، فلا. وهذا القيد لا بد منه في السجود على كور العمامة وطرف القلنسوة، كما صرح به في المجتبى. (البحر الرائق: 1/338)

صفی ارشد

دارالافتاء، جامعۃ الرشید، کراچی

18/جمادی الثانیہ/1442

واللہ سبحانہ وتعالی اعلم

مجیب

صفی ارشد ولد ارشد ممتاز فاروقی

مفتیان

فیصل احمد صاحب / شہبازعلی صاحب